The population of Kayosa Narbal is angry over the accumulation of garbage and dung on the land allocated for the health center and Anmal Household.

ہیلتھ سنیٹر اور انمل ہسبنڈری کیلئے مختص زمین پر کوڈا کرکٹ اور گوبر جمع ہونے پر کائوسہ ناربل کی آبادی نالاں

سرینگر// بڈگام کے کائوسہ ناربل علاقے میں ہیلتھ سنیٹر اور انمل ہسبنڈری کیلئے مختص زمین پر کچھ شر پسند عناصر کی جانب سے کوڈاکرکٹ اور گوبر ڈالنے پر مقامی لوگوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ سی این آئی کو مقامی وفد نے بتایا کہ ناربل کے کائوسہ خالیھہ میں پانچ کنال پر مشتمل سرکاری اراضی کو جموں کشمیر سرکار نے ہیلتھ سنیٹر اور انمل ہسبنڈری کیلئے مختص کیا ہے تاہم کچھ افراد کی جانب سے اس پر کوڈا کرکٹ اور گوبر جمع کیا جا رہا ہے جو کہ باعث افسوس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زمین پر کچھ درختان بھی کھڑیں ہیں جس کے باعث ہیلتھ سنیٹر کی تعمیر کے کام میںرکارٹ ہو رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ جو بھی شر پسند عناصر اس میںملوث ہے ان کیخلاف کارورائی کی جائے اور اس زمین کو صاف رکھنے کے علاوہ اس پر کام سرعت سے کی جائیے ۔