سری نگر// ایئر چیف مارشل وی آر چودھری نے منگل کو کہا کہ ہندوستانی فضائیہ اگلے سات سے آٹھ سالوں میں 2.5 سے 3 لاکھ کروڑ روپے کے فوجی پلیٹ فارم، آلات اور ہارڈ ویئر کو شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔کے این ایس کے مطابق کہ ایئر فورس ڈے سے پہلے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایئر اسٹاف کے سربراہ نے کہا کہ آئی اے ایف لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ خاص طور پر مشرقی لداخ میں صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی اے ایف ایک اضافی 97 لائٹ جنگی طیارے” تیجس” مارک 1 اے کی خریداری کے اپنے منصوبے کو آگے بڑھا رہا ہے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ایئر چیف مارشل چودھری نے کہا کہ آئی اے ایف کو روس سے S-400 میزائل سسٹم کے تین یونٹ ملے ہیں اور اسے امید ہے کہ باقی دو اگلے سال تک مل جائیں گے جبکہ آئی اے ایف کے سربراہ نے کہا کہ غیر یقینی جغرافیائی سیاسی صورتحال نے ایک مضبوط فوج رکھنے کی ضرورت کو تقویت دی ہے، اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ آئی اے ایف خطے میں ہندوستان کی فوجی طاقت کو پیش کرنے کے لئے ایک بنیاد رہے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی فضائیہ نے اگنی پتھ اسکیم کے کامیاب نفاذ کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ تھیٹرائزیشن کے منصوبے پر انہوں نے کہا کہ اس پر کام جاری ہے۔










