لوگوں کیلئے نئی پریشانی،بچوں کا گھروں سے نکلنا بنا محال
ہندوارہ//ہندوارہ میں کتوں کی بڑھتی سے لوگوں میں تشویش کی گھروں سے نکلنا محال ہوگیاہے۔جے کے این ایس نامہ نگار طارق راتھر کے مطابقہندوارہ میں مقیم لوگوں دکانداروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہندوارہ میں آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے راہگیروں کو گھومنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا ہندوارہ قصبہ میں قریب دس مساجد شریف ہے درجنوں گورنمنٹ۔اور پرویٹ اسکولز ہے ان ہرجگہوں چوہاریوں پر کتے نظر آرہے ہیں جس سے بچوں کو اسکول جانے اور لوگوں کو مسجد جانے اور راہ گیروں کو چلنے میں سخت دشواریوں کا سامنا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کئی بار اس معاملے کو مونسپل کمیٹی ہندوارہ کے زیر نگرانی میں لایا گیا لیکن انہوں نے ہر بار واپس یہی جواب دیا کہ کتوں کو مارنے پرپابندی لگائی گئی ہے،اور اس قانون کے خلاف ہم نہیں جا سکتے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر کتوں کے مارنے کو بین لگائی گئی ہے توان کی بڑھتی تعداد کو کس طرح سے ختم کیا جائے کیونکہ ہندوارہ میں ہر جگہ پر کتوں کی لاتعداد نظر آرہی ہے جس وجہ سے سڑک پر چلنا بھی مشکل بن گیا ہے۔ انہوں نے مونسپل کمیٹی ہندوارہ کے ایگزیکٹو افسر سے یہ کہا کہ اگر مونسپل کمیٹی ہندوارہ کتوں کو مار نہیں سکتی تو کم سے کم انہیں کہیں ٹھکانے لگا سکتے ہیں یا ان کتوں کی نسبندی کرسکتے ہیں لیکن نا مونسپل کمیٹی ہندوارہ ان کتوں کو ٹھکانے لگاپاتی ہے۔نا ہی ان کو لوگوں کی بلائی کے لائے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جارہا ہے۔لوگوں نے حکام ضلع انتظامیہ کپوارہ سے مطالبہ کیا کہ ہندوارہ میں بڑھتی کتوں کی تعداد کو ٹھکانے لگایا جائے تاکہ لوگ ان کتوں کے شکار نہ ہو۔










