ہر پنچایت میں محکموں کی ماہانہ بین محکمہ جاتی میٹنگ منعقد کریں۔ چیف سیکرٹری

گاندھی جینتی سے پہلے تمام 3,620 اَمرت سروور اور ایس بی ایم ۔ جی کے اہداف کو مکمل کریں

سری نگر//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کما ر مہتا نے آج دیہی ترقی محکمہ کے اَفسران پر زور دیا کہ وہ ہر پنچایت میں ترقی سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام لائن محکموں کی کم سے کم ایک ماہانہ میٹنگ منعقد کریں۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری سکولی تعلیم ، کمشنر سیکرٹری آر ڈی ڈی ، ڈی جی بجٹ ، ایم ڈی جے کے آر ایل ایم، ڈائریکٹر آر ڈی ڈی جموں / کشمیر اور محکمہ کے کئی دیگر متعلقہ اَفسران اور ملازمین نے شرکت کی۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے اَفسران پر زور دیا کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ ہر گائوں صاف ستھرااور صحت مند ہے اور وہاں جل جیون مشن ، ڈی ڈی یوجی جے وائی ، ایم جی نریگا ، پی ایم جی ایس وائی وغیرہ جیسی سکیموں پر آسانی سے عمل آوری ہورہی ہے ۔ اُنہوں نے اَفسران سے نگرانی اور بہتر منصوبہ بندی کے لئے حکمت عملی تیار کرنے کے لئے ہر پنچایت کے لئے باقاعدگی سے بین محکمہ جاتی میٹنگ منعقد کرنے کو کہا ۔چیف سیکرٹری نے آر ڈی ڈی کے اَفسران کو ہدایت دی کہ اِس برس گاندھی جینتی سے پہلے دیہی علاقوں کے ہر گھر میں سوک پٹ ، کمپوسٹ گڑھے ، گرے واٹر مینجمنٹ کے نظام کی دستیاب ہو۔ اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ مقامی پنچایتی نمائندوں کو اس کے بہتر عمل آوری اور عوام میں معلومات فراہم کرنے کے لئے کام کریں۔اُنہوں نے اُنہیں یہ بھی مشور ہ دیا کہ وہ سکولی بچوں کو صفائی کے فوائد کے بارے میں بیداری پیدا کریں اور انہیں سکول کے اِرد گرد اور اَپنے گھروں کو صاف رکھنے میں شامل کریں۔اُنہوں نے سالڈ ویسٹ کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگانے اور دیہی علاقوں میں گھر گھر جمع کرنے پر زور دیا ۔ اُنہوں نے اِس سمت میں این جی اوز ، سی ایچ جیز یا دیگر فلاحی آرگنائزیشنوں کی مدد لینے کو کہا کیوں کہ جموںوکشمیر یوٹی کے پاس متعلقہ گرانٹس کے تحت کافی فنڈس مختص ہیں۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے محکمہ سے یہ بھی کہا کہ وہ بے گھر اَفراد کو ترجیحی بنیادوں پر مکانات فراہم کرے اور ان لوگوں کو بھی جن کے پاس پی ایم اے وائی کے تحت کچے کا ڈھانچہ ہے۔ اُنہوں نے منریگا کے تحت مکمل کئے گئے کاموں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں اور کہا کہ ہر بے روزگار شخص کو جب بھی اس کی ضرورت ہو کام ملنا چاہیے۔ اُنہوں نے کہاکہ محکمہ اِس برس اِ س پروگرام کے تحت ریکارڈ تعداد میں کام مکمل کرے ۔چیف سیکرٹری نے دیہی علاقوں کو ہر فرد کو کسی نہ کسی ثقافتی یا کھیل سرگرمیوں میں شامل کرنے پر زور دیا ۔اُنہوں نے محکمہ سے یہ بھی کہا کہ دیہی خواتین کو ایس ایچ جیز میں منظم کریں اور انہیں اَپنی روزی روٹی کمانے کے لئے کسی بھی کاروباری سرگرمی میں شامل کریں۔ اُنہوں نے ان سے کہا کہ یہ دیکھیں کہ ہر پنچایت کے پاس ان کاروباریوں سے تیار کردہ مصنوعات کی مارکیٹنگ کے لئے ہاٹ موجود ہے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ 2,410 کاموں کو اَنجام دینے کے لئے یوٹی کپیکس کے تحت 3,868.92لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں ۔ یہ بھی جانکاری دی گئی کہ اِس مالی برس میں منریگا کے تحت 275 لاکھ ایام کار پیدا کرنے کا ہدف ہے۔میٹنگ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ 3,620 اَمرت سرووروں میں سے 1,419 مکمل ہیں اور باقی یہ کام تکمیل کے مختلف مراحل میں ہے ۔ پردھان منتری آواس یوجنا۔ گرامین کے تحت آج تک 1,95,188 معاملات کو منظوری دی گئی ہے ۔اِسی طرح سوچھ بھارت مشن گرامین 3,600 سی ایس سی ، 3,017 ایس ڈبلیو ایم اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے معاملات ، 19 پلاسٹک ویسٹ مینجمنٹ ، 30 گوبر دھن پروجیکٹ اور 3فیکل سلج مینجمنٹ پروجیکٹوں کے تحت ہمارے گائوں کو صاف ستھرا اور صحت مند بنانے کے لئے مکمل کیا جائے گا جیسا کہ میٹنگ میں طے کیا گیا ہے۔