ہائی کورٹ سری نگر وِنگ میں ’سوچھ بھارت دیوس‘ منایاگیا

ہائی کورٹ سری نگر وِنگ میں ’سوچھ بھارت دیوس‘ منایاگیا

سری نگر//چیف جسٹس جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ جسٹس تاشی ربستن کی ہدایت پر آج ہائی کورٹ کے سری نگر وِنگ میں صاف اور صحت مند ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کے لئے مرکزی حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے مشن بھارت ابھیان کے ایک حصے کے طور پر ’سوچھ بھارت دیوس‘ منایا گیا۔اِس تقریب میں رجسٹرار جوڈیشل سری نگر وِنگ فاروق احمد بٹ کے علاوہ سرینگر وِنگ کے تمام افسران اور ملازمین نے شرکت کی جنہوں نے ملک بھر میں جامع صفائی ستھرائی کے حصول کے لئے اجتماعی طور پر اپنی کوششوں میں حصہ اَدا کرنے کا عزم کیا۔فاروق احمدبٹ نے ہندوستان کے تمام شہریوں کی مجموعی ترقی میں حفظان صحت اور صاف ستھرے معاشرے کی ضرورت کے بارے میں بیداری پھیلانے میں ہائی کورٹ کے تمام افسران اورملازمین کے رول پر زور دیا۔رجسٹرار جوڈیشل نے اس طرح کے عظیم مشن کے آغاز کو سراہتے ہوئے مستقبل میں ایسے مزید پروگراموں کی ضرورت پر زور دیا تاکہ قوم کی جامع اور مجموعی ترقی کو یقینی بنایا جاسکے۔