گلمرگ کے آس پاس دیگر قدرتی خوبصورتی سے مالا مال

گلمرگ کے آس پاس دیگر قدرتی خوبصورتی سے مالا مال

جگہیں موجود، جو لوگوں کی نظروں سے ہیں اوجھل

سرینگر//سیاحتی مقام گلمرگ کے آس پاس قدرتی خوبصورتی سے مالا مال دیگر کچھ ایسی جگہیں موجود ہیں جو دل کو لبھاکر اپنی جانب کھینچتی ہیں۔ تاہم یہ جگہیں لوگوں اور سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہیں۔دنیا بھر میں مشہور شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ کے آس پاس قدرتی خوبصورتی سے مالا مال دیگر کچھ ایسی جگہیں موجود ہیں جو دل کو لبھاکر اپنی جانب کھینچتی ہیں۔ تاہم یہ جگہیں لوگوں اور سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہیں۔ ان مقامات میں پہجن، دن واس، شنشائن پیک، کانٹر ناگ، رنگ مرگ وغیرہ قابل ذکر ہیں۔ یہ مقامات قدرتی حسن سے مالا مال سرسبز و شاداب درختوں و سر بفلک پہاڑوں سے سجی ہوئی بلند چوٹیاں ہیں۔گلمرگ میں سیاحت سے جڑے گائیڈ اور دیگر لوگ ان جگہوں کو بھی سیاحتی نقشے پر لانے کی اپیل کرتے ہیں۔تاکہ روزگار کے مزید وسائل کھلیں گے۔ایک مقامی ٹیورسٹ گائیڈ نظیر احمد نے وائس آف انڈیا کے نمائندے امان ملک کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا” واقعی یہ مقامات انتہائی خوبصورت ہیں ان جگہوں کو سیاحتی نقشے پر لانے کی ضرورت ہے تاکہ روزگار کے وسائل اور کھلیں گے جب گلمرگ سیاح آئیں گے تو وہ سیاح ضرور ان مقامات پر بھی جانے کے خواہش مند ہونگے”گلمرگ کے ساتھ ساتھ سیاحوں کو ان خوبصورت مقامات کی طرف راغب کرنے پر زور دیا جارہاہے۔ ان لوگوں کاکہناہے کہ جو بھی سیاح گلمرگ آتا ہے جب اسے ان جگہوں کے بارے میں مطلع کیاجائے گا تو وہ ضرور ان مقامات پر جانے کو ترجیح دیں گے۔ ٹورازم سے وابستہ ایک آفیسر نے نمائندے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ” محکمہ سیاحت کی کوشش ہے کہ ایسے مقامات کو دنیا کے سامنے لایا جائے جو سیاحتی اعتبار سے خوبصورت ہیں۔ سرکار نے پہلے ستہر سے زائد مقامات کو سیاحتی نقشے پر لایا اور اس کے علاوہ بھی مزید مقامات کو سیاحتی نقشے پر لانے پر غور کیا جارہا ہے یہ ضرور ہے کہ گلمرگ کے ساتھ ہی کچھ ایسی جگہیں ہیں جو کافی خوبصورت ہیں جہاں سیاح جانے کے لئے خوش ہوجائیں گے”یہ مقامات ٹریکنگ کے لئے اچھی ہیں موسم گرما میں بیشتر نوجوان ان مقامات کی جانب ٹریکنگ کرتے ہیں۔ضرورت اس بات کی ہے کہ محکمہ سیاحت ان خوبصورت مقامات کو سیاحتی نقشے پر لائیں تاکہ گلمرگ کی طرح سیاح ان مقامات پربھی جاسکیں۔