dooran

گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او طارق حسین نائیک کی پریس کانفرنس

ماسٹر پلان کی خلاف ورزی پر سیل کیے گئے ہوٹلوں کے خلاف کارروائی جاری رہے

سرینگر/ وی او آئی//ٹنگمرگ، قاضی پورہ اور درنگ علاقوں میں جو ہوٹل ماسٹر پلان اور بوکا (BOCA) کے ضوابط کی خلاف ورزی پر سیل کیے گئے ہیں، وہ اُس وقت تک بند رہیں گے جب تک مالکان مکمل طور پر تمام دستاویزی کارروائی مکمل نہ کریں۔ وائس آف انڈیا کے مطابق گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (GDA) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر طارق حسین نائیک نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ حال ہی میںٹنگمرگ، قاضی پورہ اور درنگ علاقوں میں جو ہوٹل ماسٹر پلان اور بوکا (BOCA) کے ضوابط کی خلاف ورزی پر سیل کیے گئے ہیں، وہ اُس وقت تک بند رہیں گے جب تک مالکان مکمل طور پر تمام دستاویزی کارروائی مکمل نہ کریں۔انہوں نے سخت لہجے میں خبردار کیا کہ کوئی بھی شخص سرکاری ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی ان سیل شدہ ہوٹلوں کو از خود کھولنے کی کوشش کرے گا تو اسے بھی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔سی ای او نے واضح کیا کہ وہ تمام دیہات جو BOCA احکامات کی حدود میں آتے ہیں، وہاں کسی قسم کا تجارتی تعمیراتی کام BOCA کی اجازت کے بغیر نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی مقامی رہائشی رہائشی مکان بنانا چاہے تو وہ متعلقہ حکام سے اجازت حاصل کر کے یہ کر سکتا ہے،* لیکن اگر کسی نے رہائشی اجازت نامہ لے کر تجارتی تعمیرات کی کوشش کی، تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور *ایسے غیر قانونی ڈھانچوں کو مکمل طور پر منہدم کر دیا جائے گا۔طارق حسین نائیک نے کہا کہ گلمرگ ایک حساس ماحولیاتی علاقہ ہے اور یہاں کے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے کے لیے ماسٹر پلان اور تعمیراتی ضوابط پر عمل درآمد انتہائی ضروری ہے۔۔