گلمرگ میں قدیم ’’رانی مندر‘‘ آگ کی واردات میں خاکستر

گلمرگ میں قدیم ’’رانی مندر‘‘ آگ کی واردات میں خاکستر

ڈلگیٹ سرینگر میں آگ لگنے سے امراض چھاتی کے ہسپتال کی عمارت کو نقصان

سرینگر///سیاحتی مقام گلمرگ میں واقع ایک قدیم مندر آگ کی ایک واردات میں جل کر خاکستر ہوا ہے جبکہ سرینگر میں سی ڈی ہسپتال میں آگ لگنے سے عمارت کو نقصان پہنچا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ میں ایک پہاڑی کے اوپر واقع ایک مندر بدھ کی علی الصبح آگ میں جل کر خاکستر ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق سیاحتی مقام گلمرگ میں واقع شیو مندر، جسے رانی مندر بھی کہا جاتا ہے، میں فجر سے پہلے آگ بھڑک اٹھی۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے آگ بجھائی لیکن مندر کو نہیں بچا سکا۔آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔یہ مندر سیاحوں کے درمیان مقبول تھا کیونکہ اسے کئی بالی ووڈ فلموں میں دکھایا گیا ہے، بشمول “آپ کی قسم” کے ہٹ گانے ‘جئے جئے شیو شنکر’ کانٹا لگے نہ کنکرگانا بھی اسی جگہ فلمایا گیا تھا ۔ دریں اثناء سرینگر کے ڈلگیٹ علاقے میں بدھ کی صبح چھاتی کے امراض کے اسپتال میں آگ لگ گئی۔ذرائع نے بتایا کہ ڈل گیٹ میں سی ڈی ہسپتال کے انتظامی بلاک میں آگ لگ گئی۔انہوں نے کہاکہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کی ایک ٹیم ، مقامی لوگوں اور پولیس نے کافی محنت کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیابی حاصل کی تاہم آگ کی وجہ سے عمارت کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔ ادھر پولیس نے دونوں معاملات میں رپورٹ درج کرلی ہے ۔