رام بن میں اینو گاڑی گہری کھائی میں جاگری سرینگر کا ڈارئیور جاں بحق

گاندر بل کے سونہ مرگ میں حادثہ ،2افرادہلاک 2دیگر زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

سری نگر//گاندربل ضلع کے سونمرگ میں ہفتہ کی شام ایک گاڑی سڑک سے لڑھک کر کھائی میں گرنے سے ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی تھی، جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے، تاہم زخمیوں میں سے ایک شخص ہسپتال میںزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔اس دوران شمالی کشمیر کے ضلع باندی پورہ میں تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکربزرگ شہری کی موت واقع ہوئی ہے۔پولیس نے دونوں واقعات کے حوالے سے کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس کے نمائندے نے اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ کنگن کے سمیر احمد نجار کی گاڑی رنگا موڑ کے قریب سڑک سے لڑھک گئی، جس کے نتیجے میں سمیر موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ زخمی تین افراد کی شناخت امتیاز احمد وانی، کلدیپ کمار اور سبھاش چندر کے طور پر ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو بعد میں پی ایچ سی سونمرگ منتقل کیا گیا، جہاں سے انہیں سکمز صورہ منتقل کیا گیا، تاہم، سبھاش چندر آج صبح سکمز میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ادھر شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے حاجن علاقے کے بہارآباد گاوں میں اتوار کی صبح ایک 58 سالہ شخص کو تیز رفتار گاڑی نے کچل کر ہلاک کر دیا۔نمائندے نے بتایا کہ ایک بزرگ ،جس کی شناخت غلام محمد ہرا کے طور ہوئی ہے، بہرآباد میں فجر کی نماز پڑھ کر گھر واپس آرہے تھے، جب اْنہیں ایک تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا۔اْنہوں نے بتایا کہ حادثے کے فوراً بعد زخمی کو ہسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ تاہم طبی اور قانونی کارروائی کے بعد لاش کو آخری رسومات کیلئے ورثاء کے حوالے کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر کے گاڑی اور مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع ۔