گاندربل میں اِنتخابی عملے کیلئے تربیتی سیشن کا اِنعقاد

گاندربل میں اِنتخابی عملے کیلئے تربیتی سیشن کا اِنعقاد

گاندربل//ڈِسٹرکٹ الیکشن آفس گاندربل نے جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی۔ 2024 ء کے عام اِنتخابات کے لئے تعینات عملے کے لئے آج ایک جامع تربیتی سیشن کا اِنعقاد کیا۔منی سیکرٹریٹ گاندربل کے کانفرنس ہال میں منعقد ہونے والے اِس سیشن کا مقصد پولنگ عملے ضروری مہارتوں اور علم سے آراستہ کرنا تھا تاکہ وہ آنے والے اِنتخابی عمل کے دوران اَپنے فرائض کو مؤثر طریقے سے اَنجام دے سکیں۔افسران اور اہل کاروںکے ایک گروپ نے تربیت میں شرکت کی جس کا اِنعقاد ماسٹر ٹرینروں نے کیا جو اِنتخابی طریقۂ کار کے ماہر ہیں۔ اِن ٹرینروںنے اِنتخابی عمل کے بارے میں تفصیلی ہدایات فراہم کیں اور اِس بات کو یقینی بنائے کہ پولنگ عملہ آزادانہ، منصفانہ اور آسان اِنتخابات کے اِنعقاد کے ساتھ آنے والی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لئے اچھی طرح سے تیار ہے۔گاندربل میں مرکزی تربیتی پروگرام کے علاوہ اسمبلی حلقہ کنگن کے لئے کنگن سب ڈویژن میں بھی اسی طرح کا ایک سیشن منعقد ہوا۔اِس سیشن کی نگرانی نامزد نوڈل آفیسر نے کی اور اس میں ماسٹر ٹرینروں کی قیادت میں ہینڈ آن ٹریننگ شامل تھی۔ شرکأ کو ٹرینروں کے ساتھ براہ راست مشغول ہونے کا موقعہ دیا گیاجس میں انتخابی طریقہ کار اور قواعد سے متعلق سوالات اٹھائے گئے۔ ٹرینروں نے واضح اور تسلی بخش جوابات فراہم کئے اور اس بات کو یقینی بنایا کہ تمام شکوک و شبہات دور ہوجائیں۔یہ تربیتی سیشن اس بات کو یقینی بنانے کی طرف ایک اہم قدم کی نمائندگی کرتے ہیں کہ ضلع میں آنے والے اسمبلی انتخابات آسانی سے منعقد ہوں۔