گاندربل سڑک حادثہ میں خاتون کی موت

سرینگر//گاندربل میں سڑک کے ایک حادثے ایک خاتون کی موت واقع ہوئی ہے ۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع میں منگل کو ایک 55 سالہ خاتون ایک سڑک حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔ذرائع نے بتایا کہ پرنگ کنگن میں ایک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار نے ایک پیدل چلنے والی خاتون کو ٹکر مار دی جس کی شناخت مرحوم محمد عبداللہ بھٹ کی اہلیہ مغلی بیگم کے طور پر ہوئی ہے۔افسر نے بتایا کہ وہ اس حادثے میں شدید زخمی ہوئی تھی اور اسے فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کنگن لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔اس دوران پولیس نے اس سڑک حادثے کے حوالے سے کیس درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔