کے پی ڈِی سی ایل نے سولر فروشوں سے پی ایم سوریہ گھریوجنا کیلئے پینل میں شامل ہونے پر زور دیا

مستفیدین کو 3کلوواٹ تک اور اس سے زیادہ سولرروف ٹاپ پر 85,800 روپے کی مرکزی سبسڈی ملے گی

سری نگر//کشمیر پاور ڈِسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ (کے پی ڈِی سی ایل) نے آج تمام دلچسپی رکھنے والے سولر پی وی فروشوں پر زور دیا کہ وہ صوبہ کشمیر میں پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا کی عمل آوری کے لئے فوری طور پر اَپنے آپ کو پینل میں شامل کریں۔کے پی ڈِی سی ایل نے اَب تک فلیگ شپ سکیم کے تحت نیشنل پورٹل پر زائد اَز 2000 باضابطہ درخواستیں اور 4000 سے زیادہ رجسٹریشن حاصل کی ہیں۔کے پی ڈِی سی ایل کے ترجمان نے آج جاری ایک پریس ریلیز میں پی وی فروشوں کو مشورہ دیا کہ وہ کارپوریشن کی آفیشل ویب سائٹ www.kpdcl.jkpdd.net جائیں جہاں اِظہار دلچسپی کی دستاویز پیش کیا گیا ہے ۔ترجمان نے مزید کہا،’’وینڈر پینلمنٹ اَبھی تک لائیو ہے ۔ایک بار جب ان کی پینل میں شامل ہوجائیں گے ،اس سکیم کو باضابطہ طور پر شروع کیا جائے گا جس سے مطلوبہ مستفیدین کو سرکاری سبسڈی کا فائدہ ملے گا۔کے پی ڈِی سی ایل نے دکانداروں پر زور دیا ہے کہ وہ سری نگر میں چیف اِنجینئر (ڈسٹری بیوشن) کے دفتر سے رابطہ کریں تاکہ ان کی فہرست میں شمولیت کو آسان بنایا جاسکے۔ ترجمان نے سکیم کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پی ایم سوریہ گھرمفت بجلی یوجنا کے تحت فائدہ اٹھانے والوں کو ایک کلو واٹ تک 33,000 روپے، 2 کلو واٹ تک 000 66,روپے اور 3 کلو واٹ سولر روف ٹاپ پلانٹ تک 85,800 روپے کی مرکزی سبسڈی ملے گی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مرکزی وزارت نئی اور قابل تجدید توانائی نے پی ایم سوریہ گھر سکیم کے لئے رہنما خطوط کو بھی نوٹیفائی کیا ہے اور آن گرڈ سولر روف ٹاپ پلانٹس کے لئے ورینڈز کے لئے بینچ مارک لاگت کی حد 1 کلو واٹ کے لئے 55,000 روپے ، 1سے2 کلو واٹ سے 000 55,روپے اور 3 کلو واٹ اور اس سے زیادہ کے پلانٹ کے لئے 49,500 روپے مقرر کی ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ اِس سکیم کی ایک اہم خصوصیت سبسڈی کی براہ راست مستفیدین کے کھاتوں میں منتقلی (ڈی بی ٹی) ہے جنہیں 10 کلو واٹ تک کے پلانٹس کے لئے تکنیکی فزیبلٹی رپورٹ کی چھوٹ کی ترغیب بھی ملے گی۔اُنہوں نے کہاکے پی ڈِی سی ایل رواں مالی برس کے دوران پی ایم سوریہ گھر سکیم کے تحت 2500 سولر روف ٹاپ سے مستفید ہونے والوں کو ہدف بنا رہا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ 2027 ء تک کے پی ڈی سی ایل اس سکیم کو صوبہ کشمیر میں 300 33,مستفیدین تک بڑھادے گا۔