جموںکشمیر میںاس کے لئے علیحدہ سے ایک مکمل انفورسمنٹ ونگ موجود ہے:دائریکٹر زراعت کشمیر
سرینگر//محکمہ زراعت کشمیر نے واضح کر دیا ہے کہ جموں و کشمیر میں کیڑے مار ادویات اور کھادوں کے مقدار اور معیار کو جانچنے کے لیے باضابطہ طور ایک مکمل انفورسمنٹ ونگ موجود ہے جبکہ محکمہ زراعت کشمیر کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔محکمہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں، ڈائریکٹر زراعت کشمیر نے کہا ہے کہ کیڑے مار ادویات ایکٹ 1968، فرٹیلائزر کنٹرول آرڈر 1985 کا نفاذ سول سیکرٹریٹ، سری نگر/جموں میں تعینات ڈائریکٹر لاء انفورسمنٹ J&K کا ڈومین ہے جبکہ صوبائی سطح پرایسے معاملات کی نگرانی ڈپٹی ڈائریکٹر لا انفورسمنٹ کر رہے ہیں۔ محکمہ نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر زراعت جموں کنٹرولر فرٹیلائزر جموں و کشمیر ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ انتہائی افسوس ناک اور جانبدارانہ لگتا ہے کہ محکمہ زراعت کشمیر کو باغبانی اور اس سے متعلقہ شعبوں سے متعلق معاملات میں غیر ضروری طور پرملوث کیاگیا ہے۔محکمہ زراعت کشمیر نے وادی کشمیر کے بعض اخبارات کی طرف سے جعلی کھادوں اور کیڑے مار ادویات کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ ڈائریکٹر زراعت کشمیر نے مذکورہ خبر میں محکمہ کے خلاف لگائے گئے بے بنیاد الزامات پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے خبروںکو شائع کرنے سے پہلے متعلقین کے ساتھ رابطہ کیاجانا چاہئے تاکہ اصل حقائق کو سامنے لایا جائے۔ موصوف نے کہا ہے کہ محکمہ نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ٹیکنالوجی کولیبارٹریوں سے فارموں تک لے جانے کے اپنے عزم پر قائم ہے تاکہ کسانوں کو زیاہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے۔










