کٹھوعہ کے تمام چھ اَسمبلی حلقوں کیلئے پولنگ پارٹیاں روانہ کی گئیں

کٹھوعہ //تمام چھ اسمبلی حلقوں کے لئے پولنگ پارٹیوں کو آج مقررہ مقامات سے روانہ کیا گیا۔گورنمنٹ ڈگری کالج بنی سے اسمبلی حلقہ 63 ۔بنی کے لئے 94 پولنگ پارٹیاں روانہ کی گئیں۔اسی طرح جی ڈی سی بلاور سے حلقہ اِنتخاب 64 ۔بلاورکے لئے 130 پولنگ پارٹیاں روانہ کی گئیں۔اِسی طرح جی ایچ ایس ایس بسوہلی سے اسمبلی حلقہ 65۔بسوہلی کے لئے کُل 107 پولنگ پارٹیوں کو روانہ کیا گیا۔اِسی طرح جی ڈی سی کٹھوعہ سے اسمبلی حلقہ 66۔جسروٹہ کے لئے 132 اورحلقہ اِنتخاب 67۔کٹھوعہ (ایس سی) کے لئے 131 پولنگ پارٹیاں روانہ کی گئیں۔اِسی طرح جی ایل ڈی ایم کالج ہیرا نگر سے 110پولنگ پارٹیاں اسمبلی حلقہ ہیرا نگرکے لئے روانہ کی گئیں۔کٹھوعہ کے چھ اَسمبلی حلقوں کے لئے اِنتخابات یکم؍ اکتوبر کو ہونے والے ہیں۔پولنگ پارٹیوں کی روانگی کا عمل متعلقہ ریٹرننگ افسران کی نگرانی میں منعقد ہوا اور ضلعی چنائو آفیسر کٹھوعہ ڈاکٹر راکیش منہاس نے اس کی نگرانی کی۔ضلعی چنائو آفیسر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں پولنگ سٹیشنوں پر آئیں اور بلا خوف و خطر اپنا ووٹ ڈالیں کیوں کہ ضلع کے ہر حصے میں منصفانہ اور آزادانہ انتخابات کے لئے لاجسٹک اور سیکورٹی کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں۔