tiranga

کٹھوعہ سے کپواڑہ تک جموں و کشمیر کے لوگ ’ ہر گھر ترنگا ‘ کیلئے پرجوش

سرینگر//کٹھوعہ سے کپواڑہ تک جموں و کشمیر کے لوگ خاص طور پر بچے ترنگا لہراتے ہوئے ریلیاں نکال رہے ہیں اور ’ ہر گھر ترنگا ‘ مہم میں شامل ہونے کیلئے جوش و خروش سے انتظار کر رہے ہیں ۔ یہ مہم آزادی کا امرت مہو اتسو کے زیر اہتمام منائی جا رہی ہے تا کہ لوگوں کو ترنگا گھر لانے اور اسے لہرانے کیلئے 13 سے 15 اگست تک ہندوستان کی آزادی کے 75 ویں سال کے موقع پر لہرانے کی ترغیب دی جائے ۔ اس پہل کے پیچھے کا مقصد لوگوں کے دلوں میں حب الوطنی کے جذبات کو ابھارنا اور ہندوستانی قومی پرچم کے بارے میں بیداری کو فروغ دینا ہے ۔ جھنڈے کے ساتھ ہمارا رشتہ ذاتی سے زیادہ رسمی اور ادارہ جاتی رہا ہے ۔آزادی کے 75 ویں سال میں ایک قوم کے طور پر جھنڈے کو اجتماعی طور پر گھر لانا نہ صرف ترنگا سے ذاتی تعلق کی علامت بن جاتا ہے بلکہ قوم کی تعمیر کیلئے ہمارے عزم کی علامت بھی بن جاتا ہے ۔ ہم اس موقع کی مناسبت سے جموں و کشمیر انتظامیہ شہریوں کو 13 سے 15 اگست 2022 تک اپنے گھروں میں جھنڈا لہرانے کی ترغیب دے رہی ہے اس کے علاوہ شہری https://harghartiranga.com پر عملی طور پر Pin a Flag بھی کر سکتے ہیں ، اس کے ساتھ سائٹ پت پرچم کے ساتھ ایک سیلفی بھی پوسٹ کر سکتے ہیں ۔ حال ہی میں وزیر اعظم نریندر مودی نے تمام شہریوں کو اپنے گھروںپر قومی پرچم لہرا کر یا اس کی نمائش کر کے اور ترنگے کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی تصویر کے طور پر استعمال کر کے 75 ویں سالگرہ منانے کے لئے ’ ہر گھر ترنگا ‘مہم کو ایک عوامی تحریک میں تبدیل کرنے کی اپیل کی ہے ۔جموں و کشمیر حکومت نے قومی ترانہ گانے کا مقابلہ 2022 بھی شروع کیا ہے جس کیلئے 13 سال سے زیادہ عمر کا کوئی بھی فرد 7 اگست 2022 تک پورٹل https://tinyurl.com/NatAnthemdiprjk پر رجسٹر کر سکتا ہے ۔ لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے حال ہی میں جموں و کشمیر یو ٹی میں ہر گھر ترنگا مہم کی تیاریوں کا جائیزہ لینے کیلئے سینئر افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ انہوں نے افسروں کو آزادی پسندوں کے خاندانوں اور گھروں کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی جہاں پولیس بینڈ دھنیں بجائیں گے ، اس کے علاوہ طلباء این سی سی کیڈٹس اور این ایس ایس رضاکاروں پر مشتمل ایک ہفتہ پربھات پھیری پروگرام منعقد کریں گے جس میں ہماری جدوجہد آزادی کے ہیروز کی یاد منائی جائے گی ۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اس کے مختلف ونگز کے تمام دفاتر بشمول تمام پولیس اسٹیشنوں پر ترنگا لہرایا جائے اس کے علاوہ تمام پنچائتوں کے ساتھ ساتھ شہری علاقوں میں سوچھتاابھیان کا انعقاد کیا جائے گا ۔ حکومت نے ہر گھر ترنگا مہم میں عوام کی شرکت کیلئے ضلع ، میونسپل کارپوریشن ، پنچائت سطح پر تمام انتظامات کئے ہیں ۔ آزادی کا امرت مہواتسو پروگرام کے تحت وزارت تعلیم حکومت ہند نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہر گھر ترنگا کے موضوع پر پیرنٹ ٹیچر میٹ کا اہتمام کریں ۔ ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن جموں نے والدین اورطلباء کو قومی پرچم لہرانے کی ترغیب دینے کیلئے ’آزادی کا امرت مہواتسو کے حصے کے طور پر ہر گھر ترنگا کے تھیم پر جموں ڈویژن کے تمام سرکاری اسکولوں میں ایک میگا پیرنٹ ٹیچر میٹ (پی ٹی ایم) کاانعقاد کیا ۔