corona

کورونا انفیکشن سے راحت:ملک میں پچھلے کچھ دنوں سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی

نئی دہلی : ملک میں پچھلے کچھ دنوں سے کورونا انفیکشن سے کسی مریض کی موت نہیں ہوئی ہے ، جس کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 5,30,658 ہے اور اموات کی شرح 1.19 فیصد ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے آج کہا کہ صبح 7 بجے تک 219.98 کروڑ سے زیادہ ویکسین دی جاچکی ہیں۔ وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے ایک فعال کیس میں اضافے کی وجہ سے ان کی تعداد بڑھ کر 3,846 ہو گئی ہے اور اسی عرصے میں151افراد کورونا سے ٹھیک ہونے سے ان کی مجموعی تعداد 4,41,40,743 ہو گئی ہے ۔ ملک میں صحت یابی کی شرح 98.80فیصد ہے ۔ فعال کیسز کی شرح 0.1 فیصد ہے ۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک کی آٹھ ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا کے نئے کیس سامنے آئے ہیں۔اور دیگر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں فعال کیسوں میں کمی آئی ہے ۔کیرالہ میں چھ فعال کیسوں کے اضافے کے ساتھ ان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1,409ہوگئی ہے ۔ کورونا وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 67لاکھ 54 ہزار 340ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 71 ہزار 524 ہے ۔ کرناٹک میں کورونا انفیکشن کے دو فعال کیسوں میں اضافے کے ساتھ ان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1,390ہوگئی ہے ۔ اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 40,29,890اور مرنے والوں کی تعداد 40,306تک پہنچ گئی ہے ۔ مہاراشٹر میں چار فعال معاملات کم ہو کر 196 پر رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران 31افراد کے صحت یاب ہونے کے بعد اس سے نجات پانے والوں کی مجموعی تعداد 79لاکھ 87 ہزار 626 ہو گئی ہے ۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 1,48,408 پر مستحکم ہے ۔راجستھان میں کورونا انفیکشن کے چھ ایکٹیو کیس بڑھنے کے ساتھ ہی ان کی مجمیوعی تعداد 74 ہو گئی ہے ۔ اس بیماری سے چھٹکارا پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 13,05,599ہوگئی ہے ۔ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 9,653 ہو گئی ہے ۔