کمشنر سٹیٹ ٹیکسز نے دفتر کمپلیکس میں قومی پرچم لہرایا

جموں//سٹیٹ ٹیکسز اینڈ ایکسائزمحکموں نے سٹیٹ ٹیکسز اینڈ ایکسائز کمپلیکس میں 74 واں یوم جمہوریہ اِنتہائی حب الوطنی کے جوش و خروش کے ساتھ منایا۔تقریب کا آغاز کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ڈاکٹر رشمی سنگھ کے ترنگا لہرانے سے ہوا جس کے بعد قومی ترانہ گایا گیا۔اِس موقعہ پر ڈاکٹر رشمی سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے ہمارے مجاہدین آزادی کی گرانقدر خدمات کو یاد کیا اور کہا کہ یہ جشن آزادی کی تحریک میں حصہ لینے والوں کو خراج عقیدت ہے۔اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ ملک میں ہر کوئی آئین میں درج قوانین کی پابندی کرتا رہے اور اِس جمہوریہ ملک کی سا لمیت کو محفوظ رکھے۔اِس موقعہ پر رابندر ناتھ ٹیگور کو ان کی نظم ’’ جہاں دماغ بے خوف ہو‘‘ پڑھ کر یا د کیا۔اِس موقعہ پر ایکسائز کمشنر پنکج شرما، ایڈیشنل سٹیٹ ٹیکسز ( ٹیکس پلاننگ پالیسی او رایڈوانس رولنگ) انکیتا کار ، ایڈیشنل کمشنر سٹیٹ ٹیکسز( ایڈمنسٹریشن اینڈ انفورسمنٹ ) جموں نمرتا ڈوگرا، ڈپٹی کمشنر ان سٹیٹ ٹیکسز اور سٹیٹ ٹیکسز اینڈ سٹیٹ ٹیکسز اینڈ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے اَفسران نے بھی شرکت کی۔