کٹھوعہ //کمشنر سٹیٹ ٹیکسز ڈیپارٹمنٹ ( ایس ٹی ڈی ) رشمی سنگھ جو ضلع کٹھوعہ میں پنچائت بلاور کی پربھاری آفیسر بھی ہیں ، نے آج ڈی سی آفس کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں متعلقہ افسران ، پی آر آئیز کی میٹنگ طلب کی تا کہ حکومت کے حال ہی میں ختم ہونے والے بی 2 وی 4 پروگرام میں ان کے دورے کے دوران سامنے آنے والے مسائل کی صورتحال کا جائیزہ لیا جا سکے ۔ ابتداء میں ڈی سی کٹھوعہ راہول پانڈے نے ان مسائل پر پیش رفت کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور اس کے علاوہ ان معاملات کیلئے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا جن میں اعلیٰ حکام کی مداخلت کی ضرورت ہے ۔ پنچائت بلاور سے متعلق ابھرے ہوئے مسائل کا جامع جائیزہ لیتے ہوئے کمشنر ایس ٹی ڈی نے اسٹیک ہولڈرز سے مسائل کو حل کرنے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں دریافت کیا اور اس کے علاوہ ان محکموں کو تعاون فراہم کیا جن کو سرپرست کی مدد کی ضرورت ہے ۔ میٹنگ کے دوران پائپ کے ذریعے پینے کے پانی کی فراہمی ، روڈ کنیکٹیویٹی ، موبائل کنیکٹیویٹی ، بیت الخلاء کی تعمیر ، فئیر پرائس شاپ کھولنے ، دیہی ہٹ ، اسخل ڈیولپمنٹ اور سیلف ایمپلائمنٹ ، سکول کے بچوں کا ڈراپ آؤٹ /آؤٹ ہونے والوں کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ڈی سی کٹھوعہ نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت دی کہ وہ مسائل پر کارروائی کی رپورٹ جلد پیش کریں ۔ میٹنگ میں اے ڈی سی بلاور ، ایکس ای این پی ڈبلیو ڈی بسوہلی ، ایکس ای این پی ڈی ڈی ، ایکس ای این ایری گیشن ، اے ڈی ایف سی ایس اینڈ سی اے ، تحصیلدار بلاور ، بی ڈی او بلاور اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔










