ٓاننت ناگ// کمشنرٹرانسپورٹ راجندر سنگھ تارا نے اے آر ٹی او دفتراننت ناگ کادورہ کیا تاکہ علاقے میں ٹرانسپورٹ خدمات کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاسکے۔راجندر سنگھ تارا نے اَپنے معائینہ کے دوران محکمہ کی طرف سے پیش کی جانے والی مختلف آن لائن خدمات کا جائزہ لیا اور آسان اورمؤثرکاموں کو یقینی بنانے کے لئے بروقت خدمات کی فراہمی کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے اننت ناگ کے زودر ویسو میں مجوزہ آفس کم ڈرائیونگ سکل ٹیسٹ اور فٹنس اِنسپکشن سینٹر کے لئے سائٹ کا معائینہ کیا۔ یہ اَقدام عوام کی بہتر خدمت کے لئے جدید ترین بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کے لئے محکمہ کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔اُنہوں نے ریلوے سٹیشن ہرناگ اننت ناگ میں ڈرائیونگ سکل ٹیسٹ کم فٹنس اِنسپکشن گراؤنڈ کا بھی دورہ کیا اور موٹر وہیکل اِنسپکٹروں کو سہولیت کے آپریشنز اور سروس کے معیار کو بڑھانے کے لئے خصوصی ہدایات دیں۔کمشنر ٹرانسپورٹ کوضلع اننت ناگ کی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنوں کے ساتھ ایک میٹنگ میں ٹرانسپورٹ شعبے کو متاثر کرنے والے مختلف مسائل کے بارے میں جانکاری دی گئی۔ اُنہوں نے ایسوسی ایشنوں کو یقین دِلایا کہ ان کے جائز مطالبات کو فوری طور پر حل کیا جائے گاجس سے محکمہ کے عزم کو تقویت ملے گی۔مزید برآں ، اُنہوں نے اے آر ٹی او دفتر اننت ناگ کے عملے کے اَرکان کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی ، ان کے کام کی ذمہ داریوں کا جائزہ لیا اور اُنہیں کسی بھی زیرِ اِلتوأ کام کو تیزی سے حل کرنے کی ہدایت دی۔ اُنہوں نے عوامی شکایات کو بروقت حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔کمشنر ٹرانسپورٹ نے روڈ سیفٹی کو اُجاگر کرتے ہوئے اِنٹگریٹیڈ روڈ ایکسیڈنٹ ڈیٹا بیس (آئی آر اے ڈی) کا جائزہ لیا اوراَفسران کو ہدایت دی کہ حادثات کی وجوہات کا باریک بینی سے تجزیہ کرے۔ اُنہوں نے سڑک حادثات کو کم کرنے اور جانیں بچانے کے لئے جامع منصوبہ بندی پر زور دیا۔اے آر ٹی او اننت ناگ ڈاکٹر شوکت احمد بٹ نے کمشنر کا والہانہ اِستقبال کیا۔ دُورے کے دوران اُن کے ہمراہ ایڈیشنل ٹرانسپورٹ کمشنر اعجاز عبداللہ صراف، اے آر ٹی او پلوامہ بشارت محمود اور دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔کمشنر ٹرانسپورٹ کے دورے کا مقصد اننت ناگ میں ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے اور خدمات کی فراہمی کو بڑھانا ہے جو محکمہ کی مسلسل بہتری اور عوامی تحفظ کے لگن کی عکاسی کرتا ہے۔










