مقامی لوگوں نے تشویش کا کیا اظہار محکمہ دیہی ترقیاتی خاموش تماشائی بن کر دیکھ رہا ہے
سرینگر// دیوسر کے علاقے کلیم دیوسر کے مکینوں نے MGNREGA کے ناقص معیار کے تعمیراتی کام پر برہمی کا اظہار کیا کیونکہ محکمہ دیہی ترقیاتی کام پر کوئی بھی ملازم معائنہ اور کام کی نگرانی کے لیے تعمیراتی مقامات کا دورہ نہیں کر رہا ہے، ایسا لگتا ہے کہ وہ آر ڈی ڈی کے اہلکاروں کے ساتھ ملی ہوئی ہیں کیونکہ اس کے نتیجے میں کام اچھی حالت میں نہیں ہو سکے ہیں۔ محکمہ اس وقت زیربحث آ گیا جب مکینوں نے الزام لگایا کہ ان کاموں میں بڑی تعداد میں پتھر اور ناقص مٹیریل استعمال کیا جا رہا ہے۔وائس آف انڈیا کے نمائندے غلام نبی کھانڈے نے بتایا کہ کنٹریکٹرز علاقے میں MGNREGA کے آبپاشی لدھ اور دیگر کاموں کی تعمیر میں 99 فیصد پتھر اور ناقص میٹریل استعمال کر رہے ہیں۔ متعلقہ ٹھیکیدار بارے بولڈر اور غیر معیاری میٹریل استعمال کر رہے ہیں۔ یہ ٹھیکیدار غیر منظور شدہ مواد استعمال کر کے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کرتے ہیں۔ ہم متعلقہ محکموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ خود غرض ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کریں۔مقامی لوگوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ کوئی بھی سرکاری ملازم تعمیراتی جگہ کا معائنہ اور نگرانی کے لیے نہیں آرہا ہے جس کی وجہ سے کام ٹھیک حالت میں نہیں ہوا اور محکمہ کی جانب سے ناقص توجہ کی وجہ سے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان ہورہا ہے۔ جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسی تعمیرات کے لیے اس قسم کے میٹریل کا استعمال ممکن نہیں۔ ماہرین اور مقامی لوگوں نے اعلیٰ حکام سے اس معاملے پر غور کرنے کی اپیل کی ہے۔دریں اثناء کلیم دیوسر کے لوگوں نے ضلع انتظامیہ کولگام سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے کا جائزہ لیں اور اس قسم کی بدانتظامی میں ملوث ٹھیکیداروں، ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کریں۔










