کلچرل اکیڈیمی نے جی آر حسرت گڈھ کی کتاب’’ اکہ￿ نندن‘‘ جاری کی

کلچرل اکیڈیمی نے جی آر حسرت گڈھ کی کتاب’’ اکہ￿ نندن‘‘ جاری کی

سری نگر//جموں و کشمیر اکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈلنگویجز نے فنکار کلچرل آرگنائزیشن اور ناگراد اَدبی سنگم جموں کے اشتراک سے ایک تقریب کا اِنعقاد کیا جس میں تجربہ کار مصنف جی آر حسرت گڈھ کی تدوین کردہ کتاب ’’ اکہ نندن‘‘ کی اجرأ کی گئی۔ تقریب کی صدارت ساہتیہ اکادمی ایوارڈ یافتہ مصنف خالد حسین نے کی اور سینئر مصنف اوتار بٹ اور سینئر صحافی سہیل کاظمی مہمان ذی وقار کی حیثیت سے موجود تھے۔ سیکرٹری کلچرل اکیڈمی بھرت سنگھ اور جے کے اے اے سی ایل کے ایڈیٹر پنجابی ایس پوپندر سنگھ پارس کی موجودگی میں جموں کے کے ایل سہگل ہال میں اس کتاب کی رسم رونمائی اَنجام دی ۔ تقریب میں معزز مہمانوں، ادبی شائقین، فنکاروں وغیرہ نے شرکت کی۔شروعات میں سیکرٹری جے کے اے اے سی ایل بھرت سنگھ نے کہا کہ جے کے اے اے سی ایل جموں کے ساتھ ساتھ کشمیر خطوں میں بھی باقاعدگی سے ادبی اور اِستفساری تقریبات کا انعقاد کر رہا ہے۔ اُنہوںنے مزید کہا کہ اَدیبوں اور عوام کے درمیان بات چیت ان دونوں کے لئے فائدہ مند ثابت ہوئی ہے۔پروفیسر رتن تلاشی نے کتاب پر ایک مقالہ پیش کیا جس میں کتاب کے معیاری مواد اور حسرت گڈھ کی ادبی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔ خالد حسین نے اَپنے صدارتی خطاب میں ادب اور فنون لطیفہ کے شعبے میں مصنف کی کاشوں کو سراہا۔اوتار بھٹ اور سہیل کاظمی نے بھی مصنف اور ثقافت اور ادب کے میدان میں ان کی خدمات کے بارے میں اَپنے خیالات کا اظہار کیا۔تقریب کی نظامت اوتار ہگامی نے اَنجام دی اور اے کے ناز نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔