university of kashmir

کشمیر یونیورسٹی نے 24، 25 اور 30ستمبر کو لئے جانے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیئے

سرینگر // کشمیر یونیورسٹی نے 24، 25 اور 30ستمبر کو لئے جانے والے تمام امتحانات ملتوی کر دیئے جن کے نئے تاریخوں کا اعلان بعد میںکیا جائیگا ۔ سی این آئی کے مطابق کشمیر یونیورسٹی کی جانب سے 24، 25اور 30ستمبر کو لئے جانے والے تمام امتحان فی الحال ملتوی کئے ہیں ۔ کشمیر یونیورسٹی کے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات کی طرف سے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق تمام متعلقہ امیدواروں کی اطلاع کے لیے مطلع کیا جاتا ہے کہ یونیورسٹی کے تمام امتحانات جو 24، 25اور 30ستمبر کو منعقد ہونے والے ہیں۔ ان کو فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ نئی تاریخیں الگ سے جاری کی جائیں گی۔