وادی میں حالات کو معمول پر لانے اور امن کی برقراری کیلئے فوج کا رول قابل سرہنا ۔ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندر کمار
سرینگر// شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار تمام رینک کے فوجی افسران کو کشمیر وادی میں چوکس رہنے اور جنگجو مخالف آپریشنوں کیلئے باریک بینی سے منصوبہ بندی کرنے کی صلاح دی ۔ انہوںنے کہا کہ وادی کشمیر میں امن وسلامتی میں فوج کا رول قابل سراہنا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق شمالی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سچندرا کمار نے جمعہ کے روز کشمیر میں تمام رینکوں کو انتہائی چوکسی برقرار رکھنے کی تاکید کی۔لیفٹیننٹ جنرل کمار کا کشمیر کا دورہ جموں و کشمیر میں دس سال کے وقفے کے بعد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے آخری مرحلے کی تکمیل کے چند دن بعد آیا ہے۔شمالی فوج کے کمانڈر نے چنار کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی کے ساتھ مل کر راشٹریہ رائفلز بٹالین کا دورہ کیا جو گزشتہ ماہ عسکریت پسندی کے خلاف دو کارروائیوں میں شامل تھیں جس کے نتیجے میں پانچ مقامی عسکریت پسند مارے گئے۔13-14 ستمبر کو شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے کریری پٹن میں تین مقامی جنگجوؤں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیاتھاجبکہ 28 ستمبر کو کولگام میں ایک الگ انکاؤنٹر میں دو مقامی عسکریت پسندوں کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔”لیفٹیننٹ جنرل ایم وی سوچندر کمار، آرمی سی ڈی آر این سی نے چنار کور کے سی ڈی آر کے ساتھ راشٹریہ رائفلز بٹالینز کا دورہ کیا۔ شمالی کمان نے X پر ایک پوسٹ میں کہاکہ آرمی سی ڈی آر این سی نے بارہمولہ اور کولگام میں حالیہ آپریشنز کی باریک بینی سے منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد کے لیے فوجیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے تمام صفوں کو اعلیٰ درجے کی چوکسی برقرار رکھنے کی تاکید کی۔










