انتخابات میں جیت درج کرنے والے امید واروں کو مبادک باد ، ورکران کا شکریہ / وحید پرہ
سرینگر // کشمیری عوام نے ’’سالوں کی خاموشی‘ کے بعد لوک سبھا انتخابات میں بہادری سے بات کی ہے کی بات کرتے ہوئے پی ڈی پی کے سنیئر لیڈر وحید الرحمان پرہ نے انتخابات میں جیت درج کرنے والے امید واروں کو مبادک باد پیش کی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق لوک سبھا انتخابات کے دوران سرینگر پارلیمانی حلقہ میں ہار کا سامنا کرنا کے بعد پی ڈی پی کے سنیئر لیڈر اور امید وار برائے سرینگر پارلیمانی حلقہ وحید الرحمان پرہ نے کہا کہ انتخابات میں جیتنے والے لوک سبھا امیدواروں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے انتخابی عمل میں کشمیریوں کی شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’برسوں کی خاموشی کے بعد کشمیریوں نے خاموشی کے چکر کو توڑنے کیلئے ‘‘ اپنے ووٹوں کے ذریعے بہادری سے بات کی ہے۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں پی ڈی پی لیڈر نے لکھا ’’ کشمیریوں نے، برسوں کی خاموشی کے بعد، پہلی بار اپنے ووٹوں کے ذریعے خاموشی کے چکر کو توڑنے اور آواز کو دوبارہ حاصل کرنے کیلئے دلیری سے بات کی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ آغا روح اللہ ، انجینئر رشید اور میاں الطاف احمد کو ان کی شاندار جیت پر مبادک باد ‘‘ ۔ اس کے علاوہ انہوں نے کہا ’’ تمام مدد کیلئے محبوبہ مفتی اور پی ڈی ہے کے حامیوں کا شکریہ ‘‘ قابل ذکر بات یہ ہے کہ سرینگر پارلیمانی سیٹ پر وحید پرہ کا مقابلہ نیشنل کانفرنس کے امیدوار آغا روح اللہ مہدی اور اپنی پارٹی کے محمد اشرف میر سے تھا۔










