جو بھی شخص ملی ٹنسی جائن کرتا ہے وہ پہلے ہی روز اپنی موت کی وارٹ پر دستخط کرتاہے
سرینگر// کشمیر میں دہشت گردی کے صفایا کے لئے موجود تمام ٹولز کا استعمال کیا جائے گا جو بھی شخص ملی ٹنسی جائن کرتا ہے جس دن کرتا ہے وہ اسی دن ڈیٹھ وارٹ پر دستخط کرتا ہے ان باتوں کا اظہار سی آر پی ایف کے اے ڈی جی پی نے جنوبی کشمیر کے شوپیان علاقے میںایک تقریب کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جنوبی کشمیر کے شوپیان علاقے میں ایک کھیل کود کی تقریب کے بعدمیڈیا نمائندوں کو بتایا کہ کشمیر میں ملی ٹنسی کے خاتمے کے لئے موجود تمام تولز یا ٹکنالجی کا استعمال کیا جائے گا جس کے بارے میں کسی کو کوئی شبہ یا شک نہیں ہونا چاہے ۔انہوں نے بتایا شوپیان کا ایک گائوں پنجورہ جو اکثر انکونٹر وں اورملی ٹنسی کے لئے جانا جاتا تھا جہاں ملی ٹنسی تھی اسی گائوں کے دو نوجوانوں نے یہاں کھیل میں انعام جیتے ہیں ۔اے ڈی جی پی نلن پربات نے بتایا یہی ہے مستقبل یہی آئی کانزہے۔ایک ملی ٹینٹ کمانڈرکبھی آئی کان نہیں ہوسکتا ہے ۔ڈی جی سی آر پی ایف نے بتایا جو بھی شخص یا نوجوان ملی ٹنسی جائن کرے گا اور پہلے ہی دن وہ اپنی موت کی وارنٹ پر دستخط کرتا ہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ 2ہوں،20ہو یا50ہوں وہ سب ضائح ہوں گے ۔اور اللہ تعالیٰ ہمارے،ملک اور عوام کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ اب سب کو سجھنا ہے کہ اب دہشت گردی کوئی پسند نہیں کرتا ہے ایک گندہ کام ہے اب یہاں یہ فیشن نہیں چلے گا ۔










