کشتواڑسڑک حادثہ،وزیر اعظم مودی مغموم

جاں بحق افراد کے لواحقین کوفی کنبہ2لاکھ روپے، زخمیوں کو فی کس50ہزار روپے دینے کااعلان

سری نگر //وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کی شام ضلع کشتوڑ میں ایک نجی گاڑی کے سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں گرنے کے نتیجے میں ازجان ہونے والے8 افرادکے لواحقین کو فی کنبہ مبلغ 2،2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا۔جے کے این ایس کے مطابق وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، زخمیوں کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے فی کس50ہزار روپے کی ایکس گریشیا دی جائے گی۔وزیراعظم نریندر مودی نے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت بھی کیا۔وزیر اعظم نے کہاکہ کشتواڑ میں حادثے سے دُکھی ہوں۔ میرے خیالات سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ زخمیوں کو جلد از جلد صحت یاب کرنے کی دعاکرتاہوں۔PMNRF کی طرف سے ہر مرنے والے کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے دیئے جائیں گے جبکہ زخمیوں کو فی کس50ہزار روپے دئیے جائیں گے۔