تین نوزائد کی اسپتال میں موت ایک کی موت حیات کی کشمکش میں مبتلا
سرینگر//کپوارہ کے سرحدی قصبہ کرناہ کے کنبے کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گئی جب خاتون نے ضلع اسپتال کپوارہ میں چار بچو ں کوجنم دیاجن میں سے تین سرینگر منتقل ہونے کے بعد داعی اجل کولپیک کرگئے ایک نوزائد موت حیات کی کشمکش میںمبتلا ۔اے پی آئی نیوز کے مطابق22اکتوبر کو کپوارہ کی سرحدی پٹی کرناہ سے تعلق رکھنے والی خاتون خالدہ بیگم زوجہ شفقت کوزچگی کے سلسلے میں سب ڈسٹرکٹ اسپتال کپوارہ میں بھرتی کیسگیا جہاں ڈاکٹر راہلا او رڈاکٹرشا زیہ کودوسرے عملے نے مزکورہ خاتون کامعائنہ کیااور لیبرروم میں مزکورہ خاتون نے چاربچوں جن میںتین لڑکیاں اور ایک لڑکا تھاکوجنم دیا ۔نوزائدبچوں کو مزید راحت پہنچانے کے سلسلے میں ضلع اسپتال ہندوارہ منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں چیلڈرن اسپتال بمنہ روانہ کیاتاہم تین نوزائدبچے زندگی کی جنگ ہار گئے، جبکہ ایک اسپتال میں زیر علاج ہے ۔میڈیکل سپرانٹندنٹ سب ڈسٹرکٹ کپوارہ نے اس بات کی تصدیق کی کپوارہ میں پہلی بار ایک خاتون نے چار بچوں کوبیک وقت جنم دیا جنہیں علاج کے لئے سرینگر منتقل کیاگیا تاہم خاتون کی حالت مستحکم ہے ۔ادھرکرناہ کے نبے کی خوشیاں تین بچوں کے دم توڑجانے کے بعد ماتم میںبدل گئی۔










