جموں / /لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے کرسمس کے موقعہ پر لوگوں کو مبارک باد دی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے ایک پیغام میں کہا ،’’ کرسمس کے موقعہ پر میں سبھی کوبالخصوص مسیحی بھائیوں اور بہنوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔کرسمس کا مقدس تہوار جو یسوع مسیح کی ولادت کا دِن ہے ، خوشیاں بانٹنے،خوشی پھیلانے اور محبت، خدمت، خود قربانی، ہمدردی اور معافی کے ان کے نظریات پر عمل کرنے کا ایک خاص موقعہ ہے۔ دعا ہے کہ اس برس کرسمس سب کے لئے اَمن، خوشی اور مسرت کی نوید لے کر آئے ۔‘‘










