اس پارٹی نے ملک کو تعمیر و ترقی سے محروم رکھ کرصرف اپنی بھلائی کیلئے حکومت کی ۔ ترن چگ
سرینگر//بی جے پی کے کشمیر امور کے انچارج اور قومی جنرل سیکریٹری ترن چگ نے کانگریس پر ایک بار پھر الزام لگایا ہے کہ کانگریس کی پالیسی سے جموں کشمیر میں ملٹنسی اور اعلیحدگی پسندی کو فروغ ملا جبکہ اس پارٹی نے اپنے دور میں ملک کو تعمیر و ترقی سے دور رکھا تھا ۔ سی این آئی کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکریٹری اور کشمیر امور کے انچارج ترن چگ نے کانگریس پارٹی کی جانب سے منعقدہ بھارت جوڑو یاترا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس پارٹی نے ملک پر چھ دہائیوں سے زیادہ عرصے حکومت کی لیکن انہوںنے ملک سے غربت مٹانے کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جبکہ بی جے پی کے آٹھ سالہ دور حکومت میں کروڑوں غریبوں کے معیار زندگی کو بہتر بنایا ۔ چگ نے کہا کہ کانگریس کی پالیسی کی وجہ سے ہی جموں کشمیر میں ملٹنسی کو فروغ ملا اور اعلیحدگی پسند جماعتوںکا دبدبہ تھا تاہم مودی سرکار نے اپنے طریقے سے ملٹنسی سے نمٹ کر اعلیحدگی پسند سوچ کا خاتمہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ کانگریس نے اپنے دور اقتدارمیں ملک میں تعمیر و ترقی سے محروم رکھا تھا ۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی جانب سے شروع کی گئی بھارت جوڑو یاترا کے دوران مرکزی حکومت کو ہدف تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا گیا تھا کہ موجودہ سرکار کی جانب سے لوگوں کو مسائل و مشکلات میں دھکیلا جارہا ہے ۔ اس پر پلٹ وار کرتے ہوئے امور کشمیر کے انچارج بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سیکریٹری ترن چگ نے کہاکہ ساٹھ سال تک کانگریس نے ملک پرراج کیااور راہل گاندھی کی دادی نے نعرہ دیاتھا کہ غریبی ہٹاؤ دیش بچاؤ تاہم 60سالہ دور اقتدار میںکانگریس غربت کو نہ ہٹاسکی البتہ غریبوں کوضرور ہٹایاگیا ۔امور کشمیرکے انچارج نے کہاکہ مرکزی سرکار نے وزیراعظم کی سربراہی میں پچھلے 8برسوں کے دوران بین الاقوامی سطح پرملک کی ایک نئی پہچان قائم کی ہے ۔آج بھارت کوایک طاقتور اور زمہ دار ملک کی حیثیت سے جانااور پہچانا جاتاہے ۔انہوںنے کہاکہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے فوج نیم فوجی دستے اپنی خدمات انجام دینے میںکوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہے ہیں۔ ہم دشمنوں کے گھروں میں گھس کرحملہ بھی کرتے ہے اور اپنی ملک کی سرحدوں کی حفاظت بھی کرتے ہیں ۔وزیراعظم کی سربراہی والی حکومت نے کووڈکے بعد ملک کے عوام کومختلف سہولیات فراہم کی ہیں اور 80کروڑ لوگوںکوغذائی اجناس مفت فراہم کی جارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ 8سالہ دور اقتدار میں 13کروڑ بیت الخلاء اور گیس سیلنڈر غریبی کی سطح سے نیچے زندگی بسر کرنے والے کنبوں کوفراہم کئے گئے۔پچاس کروڑ لوگوں کومیڈیکل انشورنس زمرے میں لایاگیا۔جموںو کشمیر میں امن قائم کرنے لوگوں کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے میں کئی طرح کے اقدامات اٹھائے ۔










