کابینہ سکریٹری نے نیٹ کے دوبارہ امتحان کی تیاریوں کا جائزہ لیا

نئی دہلی/یو این آئی// کابینہ سکریٹری ڈاکٹر ٹی وی سومناتھن نے جمعہ کو نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے ) کے ڈائریکٹر جنرل کے ساتھ میٹنگ کر کے 21 جون کو ہونے والے نیشنل ایلیجیبلٹی کم اینٹرنس ٹسٹ (نیٹ) کے دوبارہ امتحان کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے مطابق میٹنگ کے دوران ڈاکٹر سومناتھن نے کہا کہ مرکزی حکومت، ریاستی حکومتیں اور ضلعی انتظامیہ دوبارہ امتحان کے احسن انعقاد کے لیے باہمی تال میل کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی شخص کسی بھی طریقے سے امتحان کی شفافیت اور ہموار انعقاد کو متاثر کرنے ، اس میں رکاوٹ ڈالنے یا اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کرے گا، اس کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔