ڈی آئی پی آر کے کلچرل یونٹ کشمیر نے گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول خانیار سری نگر میں حب الوطنی پر مبنی ثقافتی پروگرام کا اِنعقاد کیا

سری نگر//محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ جموںوکشمیر کے کلچرل یونٹ کشمیر نے ملک کی آزادی کے 75 برس کی تقریبات کے موقعہ پر آج گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول خانیار سری نگر میں ایک رنگا رنگ ثقافتی پروگرام کا اِنعقاد کیا۔اِس موقعہ پر شاہکار کلچر ل سوسائٹی کے فن کاروں نے ایک مختصر ڈرامہ ’’ اے وطن تجھے سلام‘‘ پیش کیا جبکہ طلباء نے حب الوطنی پر مبنی ملی نغمے اور تقاریر پیش کیں۔دورانِ تقریب کلچر ل آفیسر کشمیر بُرہان حسین نے پوری قوم کے لئے اِس قابل فخر لمحے کو منانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔اُنہوں نے زوردے کر کہا کہ یوم آزادی ہر شہری کو ملک پر فخرکرنا محسوس کرواتا ہے اور ان میں حب الوطنی اور اِتحاد کو پروان چڑھاتا ہے۔اِ س موقعہ پر پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائیر سکینڈری سکول خانیار وحیدہ شیخ نے کہا کہ ایسے حب الوطنی کے تھیم پر مبنی پروگرام نوجوانوں میں اِتحاد کا جذبہ پیدا کرنے اور ملک کی سا لمیت کو فروغ دینے کے لئے فیسٹول کا ماحول بنانے کے لئے زیادہ متاثر کن ثابت ہوتے ہیں۔اِس موقعہ پر کلچر ل کوآرڈی نیٹر سیماناز او رایکٹیویٹی کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر متین یوسف نے ڈی آئی پی آر کے کلچر یونٹ کشمیرکی نوجوانوں میں اَمن ، بھائی چارہ اور حب الوطنی کا جذبہ پھیلانے کی کوششوں کو سراہا۔تقریب میں فیکلٹی جی بی ایچ ایس ایس خانیار کے علاوہ محکمہ اطلاعات کے اَفسران اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔بعد میں جی ایچ ایس ایس خانیا ر کے طلباء ، پرنسپل اور کوآرڈی نیٹر کو اعزازی اَنعامات اور شرکت سرٹیفکیٹ پیش کئے گئے۔دریں اثنأ، کلچرل یونٹ کشمیر نے کپواڑہ اور اننت ناگ میں نُکڑ ناٹک اور ثقافتی پروگرام کا اِنعقاد کیا جہاں جسٹس ویژول آرٹس اور یادگار کلچرل سوسائٹی کے فن کاروں بشمول طلباء نے بالترتیب ’’ شان ترنگے کی‘‘ اور ’’ ایکتا کا سکھ‘‘ کے موضوعات پر ثقافتی پروگرام پیش کئے ۔ یہ بات قابل ذِکر ہے کہ یوم آزادی ۔2023ء کی تقریبات کے سلسلے میں کلچرل یونٹ کشمیر محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ جموںوکشمیر پوری وادی میں حب الوطنی پر مبنی ثقافتی پروگراموں کا ایک سلسلہ منعقد کر رہا ہے۔