علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ، مارے گئے ملی ٹنتوں سے امریکی ساخت ہتھیار بر آمد / اے ڈی جی پی جموں
سرینگر //جموں کے کھٹوعہ ضلع میں فوج و فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین مسلح تصادم آرائی میں دو عدم شناخت ملی ٹنٹ اور ایک سی آر پی ایف اہلکار از جاں ہو گیا ہے ۔ مارے گئے ملی ٹنٹوں سے اسلحہ و گولہ بارود کے ساتھ ساتھ امریکی ساخت ایم 4رائفل بھی بر آمد کر لی گئی ہے ۔ادھر جھڑپ کے دوران ڈی آئی جی اور ایس ایس پی بال بال بچ گئے ۔ جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموں زون نے کہا کہ علاقے میں آپریشن جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مارے گئے ملی ٹنٹ دراندازوں کے گروپ کا حصہ تھے اور علاقہ میں مزید ملی ٹنٹوں کی موجودگی کے امکانات کو رد نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کے کھٹوعہ ضلع کے سید سہول ہیرا نگر علاقے میں فوج و فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین طویل تصادم آرائی میں دو عدم شناخت ملی ٹنٹ مارے گئے ہیں ۔ دفاعی ذرائع کے مطابق علاقے میں ملی ٹنٹوں کی موجودگی کی اطلاعات ملنے کے بعد فوج اور جموں کشمیر پولیس کے خصوصی آپریشن گروپ نے منگل کی شام دیر گئے علاقے کو محاصرے میں لیا اور وہاں تلاشی آپریشن شروع کر دیا جو ایک جھڑپ میں تبدیل ہو گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ جھڑپ کے ساتھ ہی علاقے میں سیکورٹی فورسز کی مزید کمک روانہ کی گئی ہے اور ملی ٹنٹوں کے فرار ہونے کے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں ابتدائی جھڑپ کے دوران ایک ملی ٹنٹ مارا گیا جس کے بعد بدھ کی صبح تک اندھیرا چھا جانے کے بعد آپریشن ملتوی کر دیا گیا اور جونہی بدھ کی صبح علاقے میں تلاشی آپریشن دوبارہ بحال کر دیا گیا تو وہاں پھر سے گولیوں کا تبادلہ شروع ہو گیا اور طرفین کے مابین گولیوں کے تبادلے میں دوسرا ملی ٹنٹ بھی مارا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں ملی ٹنتوں اور سیکورٹی فورسز کے مابین جھڑپ میں دو عدم شناخت ملی ٹنٹ مارے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں تلاشی آپریشن جاری ہے ۔ ادھر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جموںآنند جین نے کہا کہ کٹھوعہ میں فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد اور ایک سی آر پی ایف اہلکار مارا گیا ہے جبکہ آپریشن ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اے ڈی جی پی جین نے کہا کہ جھڑپ کل شام شروع ہوئی اور آج دوپہر تک جاری تھی ۔ انہوں نے کہا ’’ ہم نے گولی باری میں سی آر پی ایف کا ایک جوان بھی کھو دیاجبکہ ہلاک ہونے والے ملی ٹنٹ ایک نئے دراندازی گروپ کا حصہ تھے۔ ہم نے آپریشن ختم نہیں کیا ہے کیونکہ علاقے میں کچھ اور دہشت گرد چھپے ہو سکتے ہیں۔ ‘‘ انہوں نے کہا کہ جھڑپ میں زخمی ہونے والا شہری مستحکم اور خطرے سے باہر ہے۔انہوں نے کہا کہ مارے گئے دہشت گردوں سے دستی بم، آئی ای ڈیز، امریکی ساختہ ایم 4 کاربائن اور دیگر جنگی سامان برآمد ہوا ہے۔ چترگلہ بھدروا کے علاقے میں ایک اور جھڑپ کے بارے میں اے ڈی جی پی نے کہا کہ آپریشن جاری ہے اور جھڑپ میں سیکورٹی فورسز کے اہلکار مستحکم ہیں۔










