DEO Poonch visits 24x7 Election Control Room

ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے رائونڈ دی کلاک الیکشن کنٹرول روم میں سہولیات کا جائزہ لیا اور کمیوں کو دور کیا

پونچھ//ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسرپونچھ وِکاس کنڈل نے اِنتخابی عمل کو آسان بنانے کی سمت میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے آج اسمبلی اِنتخابات کی مؤثر نگرانی اور اِنتظام کے لئے قائم کردہ رائونڈ دی کلاک الیکشن کنٹرول روم کا دورہ کیا۔اُنہوں نے الیکشن سیل اور نئے قائم کردہ کنٹرول روم کا جائزہ لیا۔ ڈی ای او کا دورہ سہولیات کا جائزہ لینے اور آنے والے اِنتخابات کے اِنتظام کو تقویت دینے کی ایک جامع کوشش کا حصہ تھا۔رائونڈ دی کلاک کام کرنے والا کنٹرول روم حقیقی وقت میں اِنتخابی عمل کے تمام پہلوؤں کی نگرانی کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ اِنتخابات سے متعلق کسی بھی مسئلے کو حل کرنے، مختلف طبقوں کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے مرکزی سینٹر کے طور پر کام کرے گا کہ تمام طریقۂ کار پر احتیاط سے عمل کیا جائے۔ اس سہولیت کا قیام اِنتخابی سا لمیت اور کارکردگی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کے عزم کو واضح کرتا ہے۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے جائزہ کے دوران الیکشن سیل کے تمام سیکشنوں کا بغور معائینہ کیا۔اُنہوں نے اِنتخابی عمل میں شفافیت کو یقینی بنانے میں کنٹرول روم کی اِفادیت پر بھی روشنی ڈالی۔ توقع ہے کہ کنٹرول روم پونچھ کے شہریوں کے لئے کامیاب اِنتخابی تجربے کی سہولیت فراہم کرنے اور آسان بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔