ڈوڈہ میں خاتون نے دریا میں چھلانگ لگاکر زندگی کا خاتمہ کیا

ڈورو اننت ناگ میںپر اسرار حالت میں نوجوان کی لاش بر آمد

سری نگر//جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں ایک خاتون نے دریائے چناب میں چھلانگ لگائی، اگر چہ اْس کو پانی سے باہر نکال کر ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔ڈورو اننت ناگ میںپر اسرار حالت میں نوجوان کی لاش بر آمدکی ہے پولیس نے اس بارے میں دو الگ الگ کیس درج کے کیس درج کر لیا ہے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پیر کے روز ڈوڈہ میں ایک نامعلوم خاتون نے دریائے چناب میں چھلانگ لگائی۔معلوم ہوا ہے کہ آس پا س موجود لوگوں کی نظر جب خاتون پر پڑی تو انہوں نے خاتون کو پانی سے باہر نکال کر ہسپتال پہنچایا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اْس سے مردہ قرار دیا۔ذرائع کے مطابق پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی لوازمات پورے کنے کے بعد لاش کی شناخت کے لئے کارروائی شروع کی۔جنوبی ضلع اننت ناگ کے ڈورو علاقے میں 37 سالہ نوجوان کی لاش پْر اسرار حالت میں برآمد کی گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پیر کی صبح ڈورو کے چانگو پل کے نزدیک چند مقامی افراد نے لاش دیکھی اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کیا۔پولیس ٹیم فوری طورپر جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر اْس کی شناخت محمد سلیم کلے ولد گل محمد کے بطور کی۔معلوم ہوا ہے کہ متوفی پیشے سے درزی تھا۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پی ایچ سی ڈورو منتقل کیا جہاں قانونی و طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد اسے لواحقین کے سپرد کیا جائے گا۔