کٹھوعہ// سیکرٹری ریونیو ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ضلع کے سینئر ریونیو اَفسروں کے ساتھ ایک میٹنگ منعقد کی جس میں کٹھوعہ ضلع سے متعلق ریونیو معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ راکیش منہاس نے میٹنگ کو ضلع میں محکمہ ریونیو کی کارکردگی اور حصولیابیوں کے بارے میں جانکار ی دی ۔ڈاکٹر پیوش سنگلا نے محکمہ ریونیو کا جائزہ لینے کے علاوہ آن لائن ریونیو اور پی ایس جی اے سروسز ، اراضی کے حصول او رمنتقلی کے معاملات ، اِنڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام ، میوٹیشن کی تصدیق ، تجاوزات کے خاتمے ، ایچ آر ایم ایس کے مسائل ، عملے کی پوزیشن ، آر دی اے کی پوچھ گچھ ، دفتر میں رہائش ، ریونیو معاملات کا نمٹنا ، رجسٹریشن ، اِنتظامی معائینہ ، آڈِٹ پیرا ، شکایات ،عدالتی معاملات سمیت مختلف اہم اَمور کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔سیکرٹری ریونیو نے گائوں آبادی کے سروے اور دیہی علاقوں میں امپرووائز ڈ ٹیکنالوجی کے ساتھ میپنگ ( ایس وِی اے ایم آئی ٹی وِی اے ) سکیم کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور اِس سکیم کی عمل آوری میں کسی بھی مشکلات کے بارے میں فیلڈ اَفسروں کا جائزہ لیا۔ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ریونیو اَفسران کو ضروری ہدایات جاری کیں کہ تمام اِلتوأ کو دی گئی ٹائم لائن کے اَندر ختم کیا جائے۔اُنہوں نے ریونیو اَفسروں پر بھی زور دیا کہ وہ تجاوزارت کا سراغ لگانے ، خصوصی میوٹیشن کیمپوں کے اِنعقاد ، ریونیو اثاثوں اور علاقے کی مناسب نگرانی اور وارڈ کے لئے نمبر داروں اور چوکیداروں کی خدمات کو بروئے کار لانے کے لئے متحرک رہیں۔سیکرٹری ریونیو نے نیابت میں اِی ۔ آفس کو چلانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ہر صارف کو فوری اور مؤثر عوامی خدمات کی فراہمی میں سہولیت فراہم کی جاسکے۔ اُنہوں نے تمام ریونیو اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ پی ایس جی اے کے تحت خدمات کے نمٹانے کی ٹائم لائنز پرعمل کرنے اور ریونیو کورٹ کے مقدمات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کو یقینی بنائیں۔ڈاکٹر پیوش سنگلا نے حکومت کی طرف سے وقتاً فوقتاً منعقد کی جانے والی صلاحیت سازی کی تربیت حاصل کرتے ہوئے فیلڈ سٹاف کو ریونیو کے مناسب طریقہ کار سے واقف کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔سیکرٹری موصوف نے ضلعی ریونیو اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ مزید جوش اور لگن کے ساتھ ہدایاتی پر عمل کریں اور عوام دوست طرزِ عمل اَپناتے ہوئے محکمہ ریونیو کے کام کاج کو مزید مؤثر او رشفاف بنائیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر کٹھوعہ نے سیکرٹری ریونیو کو یقین دِلایا کہ تمام ہدایات پر مکمل طور پر عمل کیا جائے گا اور ضلع اِنتظامیہ تمام مطلوبہ مقاصد کو حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔










