darakshan andrabi

ڈاکٹر درخشاں اندرابی کی ہدایت پرمساجد میں منشیات کے خاتمہ کی خطیبوں نے لوگوںسے اپیل کی

سرینگر//وادی کشمیر کے نوجوانوںکومنشیات کی لت سے بچانے کیلئے ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے ایمہ مساجد اورخطیبوںسے کہا ہے کہ مساجد میں لوگوںکو منشیات کے مضر اثرات آگاہ کریں تاکہ ہمارے نوجوان اس بدعت سے محفوظ رہ سکیں۔ اس تناظر میں جمعہ کی نماز پر وادی بھر میں ایمہ مساجد اور خطیبوںنے منشیات سے دور رہنے کی لوگوںکو صلاح دی ہے ۔وائس آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں منشیات کی بدعت کا خاتمہ کرنے کیلئے جہاں پولیس اور دیگر ایجنسیاں کام کررہی ہیں وہیں وقف چیرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندارابی نے ایمہ مساجد اور خطیبوں سے کہا ہے کہ و مساجد میںلوگوںکو منشیات کے مضر اثرات اور اس کے سماجی نقصانات کے بارے میں آگاہ کریں ۔ اس تناظر میں آج وادی بھر میں مساجد میں جمعہ کے خطہ پر خطیبوںنے لوگوں سے کہاکہ وہ اپنے بچوں کو منشیات سے دور رکھیں ۔ انہوںنے بتایا کہ منشیات سے انسانی زندگی تو تباہ ہوہی جاتی ہے تاہم اس سے دیگر سماجی جرائم بھی پیدا ہوجاتے ہیں ۔ انہوںنے بتایا کہ ہمارے نوجوان دن بدن اس لعنت میں پھنستے ہی چلے جاتے ہیں اور لاکھوں کی تعداد میں لڑکے اور لڑکیاںمنشیات کے عادی ہورہے ہیں جو ہمارے سماج کیلئے قطعی طور پر بہتری کی نشانی نہیں ہے ۔ خطیبوںنے نوجوانوںسے اپیل کی ہے کہ وہ اسلامی طرز زندگی اپناکر خرافات سے بچیں ۔