سری نگر//چیئرپرسن جموںوکشمیر وقف بورڈ ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے آج لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا سے ملاقات کی۔ڈاکٹردرخشاں اندرابی نے پاکستان کی گولہ باری کے متاثرین کے قریبی لواحقین کو سرکاری ملازمت دینے کے اعلان پر لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ اَدا کیا۔اُنہوں نے جموں و کشمیر میں صوفی زیارت گاہوں کی ترقی کے لئے وقف بورڈ کی جانب سے اُٹھائے گئے متعدد اَقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔










