ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ڈوڈہ میں این ایچ پی سی ، این ایچ آئی ڈی سی ایل اور جی آر ای ایف کے زیر عمل میگا پروجیکٹس پر پیش رفت کا جائیزہ لیا

ڈوڈہ//مرکزی وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارتھ سائینسز ، وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ڈی سی آفس کمپلیکس ڈوڈہ کے کانفرنس ہال میں این ایچ آئی ڈی سی ای ، این ایچ پی سی اور جی آر ای ایف کے زیر عمل میگا پروجیکٹس پر ترقیاتی کاموں کی رفتار کا جائیزہ لینے کیلئے ایک جائیزہ میٹنگ کی صدارت کی ۔ شروع میں ضلع ترقیاتی کمشنر ڈوڈہ وشیش مہاجن نے معززین کا خیر مقدم کیا اور ضلع ڈوڈہ اور ضلع کشتواڑ میں سڑک کے بنیادی ڈھانچے کو بنانے اور بڑھانے میں بی آر او ( جی آر ای ایف ) اور این ایچ آئی ڈی سی ایل کی طرف سے ریکارڈ کی گئی کامیابیوں اور پیش رفت کے بارے میں ایک پرذنٹیشن پیش کی ۔ این ایچ پی سی کے حکام نے وزیر موصوف کو تفصیلی اور پراجیکٹ وار معلومات بھی دیں ۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مقامی بے روز گار نوجوانوں کیلئے میگا پروجیکٹس میں روز گار مختص کرنے سے متعلق مقامی نمائندوں کے مطالبے پر توجہ دیتے ہوئے ڈی سی کشتواڑ ڈاکٹر دیونش یادو کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام سرکاری پروجیکٹوں میں این ایچ پی سی اور این ایچ آئی ڈی سی ایل کے تحت ملازمت میں ان کا مناسب حصہ ملے ۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی موجودہ حکومت کی یہ کوشش ہے کہ مرکزی اسپانسر شدہ تمام اسکیموں کے فوائد مستحق افراد اور قطار میں کھڑے آخری فرد تک پہنچائے جائیں ۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ایجنسیوں سے کہا کہ وہ یو ٹی کے ہر حصے میں خاص طور پر دیہی اضلاع جیسے ڈوڈہ ، کشتواڑ اور رام بن میں اپنی کوششوں کو دوگنا کریں ، جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کریں اور عوام اور حکومت کی توقعات پر پورا اترنے کیلئے تال میل سے کام کریں تا کہ معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے باوقار ترقیاتی پروجیکٹوں کو آگے بڑھایا جا سکے ۔ میٹنگ میں ڈی ڈی سی چئیر مین ڈوڈہ دھنتر سنگھ کوتوال ، ڈی ڈی سی وائس چئیر پرسن سنگیتا رانی بھگت ، ڈی سی ڈوڈہ ، ڈی سی کشتواڑ ، ایس ایس پی ڈوڈہ ، اے ڈی ڈی سی ڈوڈہ ، اے ڈی سی ڈوڈہ ، این ایچ آئی ڈی سی ایل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ، جی ایم این ایچ آئی ڈی سی ایل ، او سی جی آر ای ایف 118 کشتواڑ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی ۔