ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے کشمیر گورنمنٹ پولی تکنیک کالج گوگجی باغ کا دورہ کیا

سری نگر//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے کشمیر گورنمنٹ پولی تکنیک کا دورہ کیا اور سپورٹس ایکٹیوٹی ہال، کمپیوٹر لیب ، رینو یٹیڈ لیدر ٹیکنالوجی ورکشاپ اور تجدید شدہ لکڑی کی ٹیکنالوجی ورکشاپ کا اِفتتاح کیا۔پرنسپل سیکرٹری نے جدید ترین ایل اے این نیٹ ورکنگ اور سی سی ٹی وِی سرویلنس پر کمپیوٹر لیب کے قیام میں کئے گئے کام کی تعریف کی۔ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے تزئین و آرائش شدہ لیدر ٹیکنالوجی لیب کا اِفتتاح کرتے ہوئے سیلاب زدہ لیدر مشینری کی بحالی کے لئے پرنسپل اور فیکلٹی کی کوششوں کو سراہا ۔اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ ان مشینری کو طلباء کی عمل تربیت کے لئے مکمل طور پر اِستعمال کیا جائے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ لیدر مارکیٹ میں ٹیکنالوجی کی بڑی صلاحیت ہے جس سے فائدہ اُٹھانے کی ضرورت ہے ۔اُنہوں نے ووڈ ٹیکنالوجی کی تجدید شدہ ورکشاپ کا اِفتتاح کرتے ہوئے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ طلباء کو لکڑی سے کام کرنے والی جدید ترین ٹیکنالوجی سکھا ئی جائے۔پرنسپل سیکرٹری نے اِنڈور سپورٹس ہال کا اِفتتاح کرتے ہوئے خوشی اور اطمینان کا اِظہا رکیا کہ کھیل سرگرمیوں کو فروغ ملا ہے جو طلباء کی مجموعی شخصیت کی تعمیر میں بہت اہم ثابت ہوگا ۔ اِدارے کے طلباء نے ثقافتی پروگرام پیش کیا جس کو خوب سراہا گیا۔بعد میں ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فیکلٹی سٹاف اور ہونہار طلباء میں توصیفی اَسناد بھی تقسیم کیں۔پرنسپل کے جی پولی تکنیک اِنجینئر اِمتیاز احمد شانے خطبہ اِستقبالیہ پیش کیا اور شکریہ کی تحریک پیش کی۔