ڈائریکٹورٹ آرکائیوز ، آرکیالوجی اور میوزیم جموں میں اِی۔ آفس تربیتی پروگرام کا اِنعقاد

جموں//ڈائریکٹوریٹ آف آرکائیوز، آرکیالوجی اینڈ میوزیم مبارک منڈی میں اِی۔ آفس تربیتی پروگرام کا اِنعقاد کیا گیا۔پروگرام کا مقصد محکمہ کے ملازمین کو ڈیجیٹل ٹولز اور ٹیکنالوجیز کو مؤثر طریقے سے اِستعمال کرنے، ورک فلوز کو آسان کرنے اور اِی۔ آفس خدمات کے مؤثر انتظام فعال بنانے کے لئے پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لئے مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے ۔یہ پروگرام ڈائریکٹر آرکائیوز، آرکیالوجی اینڈ میوزیم کلدیپ کرشن سدھا کی پہل پر منعقد کیا گیا تھاجس میں تیس ملازمین کو اِی۔ آفس کے کام، اِستعمال اور عملانے کے بارے میں تربیت دی گئی۔ اِی۔ آفس عملانے سے محکمہ کو اِی۔حکمرانی کا ہدف حاصل کرنے اور سرکاری خدمات کی بہتر فراہمی میں مدد ملے گی۔تربیتی پروگرام میں اِی۔ آفس ایپلی کیشن کے مختلف پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا۔ اِس سیشن کا اِنعقاد انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے اِی۔ آفس ٹرینر ایشان شرما نے کیا۔ ٹرینر نے شرکت کرنے والے ملازمین کو اِی۔ آفس کو آسانی سے چلانے کے لئے حصہ لینے والے ملازمین کو مہارت اور علم سے آراستہ کرنے کے لئے تربیتی سیشن دیا۔ اُنہوں نے ڈائریکٹوریٹ میں اِی۔ آفس کو مکمل طور پر فعال بنانے کے لئے مختلف سطحوں پر مشکلات کو دور کیا۔اس سے محکمہ کو سرکاری کاموں میں کاغذات کم کرنے میں مدد ملے گی اور مزید یہ کہ حکومتی ردعمل کی کارکردگی، مستقل مزاجی اور تاثیر میں بہتری آئے گی جس سے انتظامیہ کا معیار بہتر ہوگا۔اِس سے محکمہ کو سرکاری کاموں میں پیپر لیس ہونے میں مدد ملے گی اور اِس کی کارکردگی، مستقل مزاجی اور حکومتی ردِّعمل کی تاثیر کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی جس سے اِنتظامیہ کے معیار میں بہتری آئے گی۔