جموں//ڈائریکٹر جموں و کشمیر اَنٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ اِنسٹی چیوٹ (جے کے اِی ڈی آئی) راجندر کمار شرما نے آج رام بن کے خواہشمند کاروباریوں کے لئے سکلز ایکوزیشن اینڈ نالیج ایورینس فار لائیو لی ہڈ پروموشن ( ایس اے این کے اے ایل پی ) کے تحت تین اَنٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ پروگراموں (اِی ڈی پیز) کا اِی۔ اِفتتاح کیا۔پانچ روزہ اِی ڈی پیز کا اِنعقاد اِنڈسٹریل ٹریننگ اِنسٹی چیوٹ (آئی ٹی آئی) بانہال، رام بن اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بٹوت میں کیا جا رہا ہے جس میں 120 اُمیدواروں نے داخلہ لیاتھا۔تربیت حاصل کرنے والوں میں ایسے کاروباری افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے اَپنے کاروباری منصوبے شروع کئے ہیں جو مختلف حکومتی معاونت والی سکیموں کے تحت خود اَنحصار بننے کا اِرادہ رکھتے ہیں۔ڈائریکٹر جے کے اِی ڈی آئی راجندر کمار شرما نے تربیت حاصل کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اُن پر زور دیا کہ وہ سرکاری ملازمتوں پر اَنحصار کم کرنے کے لئے اَنٹرپرینیور شپ اور سیلف ایمپلائمنٹ کے مواقع کا اِنتخاب کریں۔ اُنہوں نے جے کے اِی ڈی آئی کے ضلعی اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ پیشہ ورانہ اَنداز میں ممکنہ کاروباری اَفراد کے لئے تربیتی پروگراموں کی سہولیت فراہم کریں اور اسے اِستفساری بنائیں تاکہ خواہشمندوں کو اَنٹرپرینیورشپ کواَپنے کیریئر کے آپشن کے طور پر اَپنانے کی ترغیب ملے۔ اُنہوں نے کورس ٹیم پر زور دیا کہ وہ شرکأ کو جموں و کشمیر کی سٹارٹ اَپ پالیسی 2024-27 ء کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں آگاہ کریں تاکہ وہ مستقبل میں اس کے فوائد حاصل کر سکیں۔اِس موقعہ پر حنا لطیف جو بانہال میں فوڈ پروسسنگ یونٹ ’’بہی فوڈز‘‘ چلاتی ہیں اور اس کی مالک ہیں، نے بطور کاروباری شخصیت کے طور پر اَپنے تجربے کا اِشتراک کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ اپنا ڈریم بزنس یونٹ قائم کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں جو کئی چیلنجوںکے باوجود بہت سے لوگوں کو روزگار فراہم کر رہی ہے۔بٹوت سے تعلق رکھنے والی ایک اور کاروباری شخصیت للتا دیوی جو مشروم کاشت کا ایک یونٹ چلاتی ہیں، نے کہا کہ وہ سنکلپ ٹریننگ پروگرام کا حصہ بننے پر خوش ہیں اور اُمید کرتی ہیں کہ اس سے انہیں ’’ لکھپتی دیدی‘‘بننے کے اَپنے خواب کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ پانچ روزہ اِی ڈی پی کے دوران شرکأ کو کاروباری منصوبوں کی تشکیل، مارکیٹنگ منصوبوں، اکاؤنٹس مینجمنٹ اور متعلقہ دیگر متعلقہ موضوعات جیسے بنیادی کاروباری تصورات سے آگاہ کیا جائے گا تاکہ وہ اَپنے کاروبار کو کامیابی سے چلا سکیں۔ شرکأ پہلے ہی اَپنے منتخب کردہ کاروباروں میں شعبے کی مخصوص قلیل مدتی تکنیکی تربیت حاصل کر چکے ہیں اور اَب وہ جے کے اِی ڈی آئی کے خصوصی طور پر تیار کردہ تربیتی ماڈیولو ں سے مستفید ہوںگے۔یہ بات قابل ذِکر ہے کہ سنکلپ جس کا مقصد سکل ڈیولپمنٹ کے لئے اِدارہ جاتی میکانزم کو مضبوط بنانا اور ملک بھر میں نوجوانوں کے لئے معیار اور مارکیٹ سے متعلق تربیت تک رَسائی میں اِضافہ کرنا ہے ، مرکزی وزارت سکل ڈیولپمنٹ اینڈ اَنٹرپرینیورشپ (ایم ایس ڈی ای) کے ذریعہ شروع کیا تھا۔اِفتتاحی تقریب میںجے کے اِی ڈی آئی کے ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر رام بن باسط خورشید ۔ کورس کوآرڈی نیٹر شیخ اشرف، ٹرینر یش پال شرما اور جے کے اِی ڈی آئی کے دیگر اَفسران اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔










