سری نگر//چیف سیکرٹری اَتل ڈولونے 1969 بیچ کے آئی اے ایس آفیسر محمد شفیع پنڈت کے اِنتقال پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیا ہے۔چیف سیکرٹری نے اَپنے تعزیتی پیغام میں محمد شفیع پنڈت کو ایک قابل ترین آفیسر کے طو رپر یا د کیا جب بھی ان سے ملاقی ہوئے تووہ مشورے اور رہنمائی فراہم کرنے کے لئے وہاں موجود رہتے تھے۔ اُنہوں نے اُنہیں ایک مسئلہ حل کرنے والا شخص قرار دیا جس کے پاس ہر مسئلے کا بہترین حل موجود تھا۔اُنہوں نے انہیں ایک بہت ہی رحم دِل آفیسر قرار دیاجس نے سول سروس کے اُمیدواروں کے لئے گورنمنٹ سپانسرڈ کوچنگ کلاسز شروع کئے تھے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ اُنہوںنے بہت سے نوجوانوں کو سول سروس میں شامل ہونے کی ترغیب دے کر اُن کے کیریئر کو بہتر بنایا اوراُنہیں اُن کی رہنمائی کے لئے آنے والے وقتوں میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اَتل ڈولونے مزید کہاکہ وہ ان سے کئی بارملاقی ہوئے اور عوامی اہمیت کے مختلف مسائل اُٹھائے ۔اُنہوں نے اسے ایک بہترین اِنسان دوست قرار دیا جس نے بہت سے لوگوں کی زندگی کو بہتر سے بدل دیا۔بعدمیں حاضرین نے مرحوم کی روح کے احترام میں دو منٹ کی خاموشی اِختیار کی اور مرحوم کی روح کے اَبدی سکون کے لئے دعا کی۔محمد شفیع پنڈت1969 بیچ کے آئی اے ایس آفیسر سابق جموں و کشمیر کیڈر کے بانیوں میں سے تھے۔ وہ ایک تجربہ کار بیوروکریٹ تھے جنہوں نے اَپنے کیریئر میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، فائنانس اور بعد میں چیئرمین جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن (جے کے پی ایس سی) سمیت ریاست اور مرکز میں متعدد اہم عہدوں پر فائز رہے۔اِس تعزیتی میٹنگ میں تمام سینئر اَفسران نے شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی۔ اُنہوں نے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اِظہار کرتے ہوئے اِس نا قابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت کے لئے دعا کی۔










