21 کروڑ روپے مالیت کے مختلف پروجیکٹوں ، ہوم سٹے ، گاش خواندگی مہم کا اِی ۔ اِفتتاح کیا
گاندربل//چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتانے گاندربل ضلع کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں منی سیکرٹریٹ گاندربل کے کانفرنس ہال میں منعقدہ میٹنگ میں ضلع کے ترقیاتی منظرنامے اور مختلف سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں صوبائی کمشنر کشمیر پانڈورانگ کے پولے ، ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر ، ایڈیشنل پرنسپل ، چیف کنزرویٹر فارسٹ ، مختلف محکموں کے ڈائریکٹروں ، جل شکتی پی ایم جی ایس وائی ، آر اینڈ بی اور آر ڈی ڈی کے چیف اِنجینئر وں ، سربراہان اور مختلف محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی کاموں او رمختلف محکموں کی طرف سے چلائی جانے والی فلیگ شپ سکیموں کی سیکٹر وار تفصیلی پاور پوائنٹ پرزنٹیشن دی۔چیف سیکرٹری نے ضلع کیپکس بجٹ 2021-22اور 2022-23 ، ضلع کیپکس بجٹ کے تحت طبعی اور مالی پیش رفت ،بیک ٹو وِلیج کی صورتحال ، لنگویشنگ پروجیکٹوں اور دیگر فلیگ شپ پروگراموں کا جامع جائزہ لیا۔چیف سیکرٹری کا محکمہ سکولی تعلیم کا جائزہ لیتے ہوئے ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل نے جانکاری دی گئی کہ ضلعی اِنتظامیہ نے ضلع میں گاش لٹریسی مہم کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد عام لوگوں کو ’’ خواندہ ہونے‘‘ کی اہمیت سے روشنا س کرنا ہے ۔ اِس کے علاوہ محکمہ تعلیم نے چھوڑے گئے ، کبھی اِندراج نہ ہونے والے اور باہر جانے والوں کو کور کرنے کے لئے خصوصی مہم شروع کی ہے ۔ سکولی بچے 2؍ اکتوبر 2022ء تک صد فیصد اِندراج کا ہدف حاصل کریں گے۔چیف سیکرٹری نے جماعت 6 کے بعد سے طلباء کے فیڈ بیک کے باقاعدہ نظام کو اَپنا نے کی ہدایت دی اور پرائمری سکولوں میں مقامی پنچایت ممبران سے بائیو میٹر ک حاضری کو یقینی بنایا جائے گا۔ اُنہوں نے ضلع کے تمام سکولوں میں فعال بیت الخلاء ، پانی اور بجلی سمیت بنیادی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے پر بھی زو ردیا۔میٹنگ میں ضلع میں بجلی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہواجس کے لئے ایس اِی ، پی ڈی ڈی نے بتایا کہ ضلع میں 48,131 گھرانوں کے کنکشن ہیں ۔ اس کے علاوہ ضلع گرمیوں میں بجلی کی صد فیصد طلب پوری کر رہا ہے اور سردیوں میں صرف 25 میگاواٹ کی کمی ہے بادام پورہ گرڈ کی مکمل ہوجانے سے اسے بھی پورا کیا جائے گا۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ایس اِی کو بادام پورہ گرڈ پر کام کو تیز کرنے کی ہدایت دی تاکہ اسے موسم سرما سے پہلے مکمل کیا جاسکے ۔اِسی طرح جل شکتی محکمہ کو ہدایت دی گئی کہ وہ اہم پروجیکٹوں کو وقت پر مکمل کرنے کو یقینی بنائے بالخصوص جن کو لنگویشنگ سکیم میں منظو رکیا گیا ہے اور گاندربل او رسری نگر دونوں میں پانی کی باقاعدہ فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے تمام مسائل کو فوری حل کرنے پر زو ردیا گیا۔چیف سیکرٹری نے زراعت اور اس سے منسلک شعبوں کا بھی مختصر جائزہ لیا ۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلع گاندربل میں زراعت اور اس سے منسلک شعبوں بشمول فشریز ، ماہی پالن اور اینمل ہسبنڈری شعبوں میں زبردست گنجائش ہے اور متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ اِس شعبے میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو شامل کرنے کے لئے ایک منصوبہ تیار کریں اور ضلع میں کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجیز کا اطلاق کریں۔ڈاکٹر ارون کما ر مہتا نے مختلف استفادہ کنندگان پر مبنی اور دیگر فلاحی سکیموں جیسے پی ایم اے وائی ، ایس اے کے ایس ایچ اے ایم سکالر شپس ، خودروزگار سکیموں ، نشا مُکت بھارت ابھیان ، آیوشمان بھارت اور دیگر کی عمل آوری کا مختصر جائزہ لیا۔چیف سیکرٹری نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ تمام سکیموں پر مؤثر عمل آور ی کے لئے ایک مربوط موڈ میں بھرپور بیداری مہم شروع کریں جن کا مقصد پسماندہ اَفراد کی سماجی معاشی حالت کو بہتر بنانا ہے ۔ محکمہ سماجی بہبود سے کہا گیا ہے کہ وہ سکالر شپ سکیموں کو پورا کرے۔اُنہوں نے نشامُکت بھارت ابھیان کے تحت کی جانے والی سرگرمیوں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ ضلع ترقیاتی کمشنر نے بتایا کہ ضلع بھر میں مختلف سرگرمیاں بشمول بیداری کیمپ ، حلف برداری کی تقریب ، مصوری مقابلے ، وغیرہ بھرپور طریقے سے جاری ہے۔چیف سیکرٹری نے ایس ایس پی گاندربل کو ہدایت دی کہ وہ اِس بات کو یقینی بنائیں کہ منشیات فروشوں کی گرفتاری اور مقدمہ درج کیا جائے ۔اُنہوں نے کہا کہ منشیات کی بدعت ایک سنگین تشویش ہے اور منشیات کی بدعت کو ختم کرنے کے لئے کام کرنا سب کی سماجی او راِنسانی ذمہ داری ہے اور تمام اَفسران کو اِس سلسلے میں تال میل سے کام کرنے کی ہدایت دی تاکہ ضلع گاندربل کو منشیات سے پاک قرار دیا جائے۔اُنہوں نے ضلع میں مختلف محکموں کی طرف سے پیش کردہ خود روزگار سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت خود روزگار پر بڑا زو ردے رہی ہے اور یہ تمام سکیمیں بے روزگار نوجوانوں کو سہار ادینے کے مقصد سے شروع کی گئی ہے ہیںتاکہ وہ اَپنی روزی کماسکیں ۔ اُنہوں نے نے تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ بے روزگار نوجوانوں کو اَپنے یونٹس کے قیام میں مدد فراہم کریں اور کہا کہ ایسی سکیموں کی کوئی حد نہیں ہے۔ڈاکٹر ارون کمار مہتا نے ضلع اِنتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ ضلعی سیاحتی منصوبہ تیار کریں جس کا مقصد ضلع میں مختلف سیاحتی مقامات جیسے مانسبل اور دیگر مقامات کی شناخت کے علاوہ گائوں کی سیاحت کو فروغ دینے کے اِمکانات سے فائدہ اُٹھانا ہے ۔ اُنہوں نے تمام عمر گروپ کے تحت کھیلوں او رثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی بھی ہدایت دی جس میں پی آر آئیز، طلباء اور مقامی اَفراد شامل ہیں۔اُنہوں نے سوچھ گرام ابھیان او رسالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے اقدامات پر کام کرنے کی بھی ہدایت دی۔دریں اثنا چیف سیکرٹری نے چیئرپرسن ڈی ڈی سی نزہت اشفاق ، وائس چیئرپرسن بلا ل احمد شیخ ، بی ڈی سیز ، ڈی ڈی سیز او ردیگر پی آر آئیز سے بات چیت کی جنہوں نے اَپنے اَپنے علاقوں کی ترقی کے کئی مسائل اور مطالبات پیش کئے۔چیف سیکرٹری نے ان کے مسائل او رمطالبات بغور سنا اور یقین دِلایا کہ تمام مسائل کابروقت ازالہ کیا جائے گا۔اِس سے قبل چیف سیکرٹر ی نے مختلف شراکت داروں کی جانب سے لگائے گئے مختلف سٹالوں کا چکرلگایا او رمتعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ مختلف پلیٹ فارموں پر سکیموں کے تعلق سے بیداری پیدا کریں تاکہ لوگوں کو سکیموں کے فوائد کے بارے میں معلوم ہوسکے او راس کے مطابق ان سے استفادہ حاصل کیا جاسکے۔اُنہوں نے کئی سکیموں کے تحت مختلف استفادہ کنند گان کو منظوری نامے کے علاوہ سماعت کے آلات ، وہیل چیئرس ، کھیل کٹس ، ٹریکٹر ، معذوری کے سر ٹیفکیٹ بھی حوالے کئے ۔دریں اثنا اُنہوں نے این اِی اِی ٹی کوالیفائر اور ضلع میں مختلف کھیل سرگرمیوں میں شاندار کارکردگی دِکھانے والے طلباء کو بھی مبارک باد دی۔چیف سیکرٹری نے تقریباً 21کروڑ روپے کے مختلف پروجیکٹوں کا بھی اِی۔ اِفتتاح کیا جس میں گرلز ہائیر سکینڈری سکول تولہ مولہ میں 12 کمرے ، 3منزلہ عمارت ، چھتر گل میں این ٹی پی ایس سی کی عمارت ، ڈاک بنگلو فتح پورہ ، بملورہ پل اور گورنمنٹ ڈگری کالج گاندربل میں 12کمروں کی اِضافی رہائش شامل ہے ۔ڈاکٹر ارون کمار مہتانے گاش خواندگی مہم اور سونہ مرگ میں 10ہوم سٹے کا بھی اِی ۔ اِفتتاح کیا۔










