چیف سیکرٹری نے ’جامع زرعی ترقیاتی پروگرام(ایچ اے ڈِی پی) کے منصوبوں کا جائزہ لیا

چیف سیکرٹری نے ’جامع زرعی ترقیاتی پروگرام(ایچ اے ڈِی پی) کے منصوبوں کا جائزہ لیا

سری نگر//چیف سیکرٹری اَتل ڈولو نے سول سیکرٹریٹ میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں’ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈِی پی)‘کے تحت پروجیکٹوں کی عمل آوری کی صورتحال اور پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری محکمہ زرعی پیداوار ،منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او جے اینڈ کے بینک، مشن ڈائریکٹر ایچ اے ڈی پی ، جموں و کشمیر یو ٹی کے تمام ضلع ترقیاتی کمشنروں، مختلف محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔چیف سیکرٹری نے مختلف پیرامیٹروں پر ہر منصوبے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف منصوبوں کی سرگرمیوں کے قیام میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ دوران میٹنگ اہم مسائل کی نشاندہی کی گئی اور ان کے حل کے لئے فوری ہدایات جاری کی گئیں۔اَتل ڈولونے کہا کہ ’ جامع زرعی ترقیاتی پروگرام( ایچ اے ڈی پی)‘ کی سرگرمیوں کی توسیع اور رسائی پر توجہ مرکوز کی جانی چاہئے تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ جموں و کشمیر کے طول و عرض میں مستفیدین کو ایچ اے ڈِی پی کے دائرے میں لایا جائے۔اُنہوں نے اب تک عمل درآمد کے عمل کا مکمل تجزیاتی مطالعہ کرنے پر زور دیا تاکہ ان شعبوں کی نشاندہی کی جاسکے جہاں ہماری کمی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اس مطالعے سے ہمیں خلا کی نشاندہی کرنے میں مدد ملے گی تاکہ ان خلا کو پُر کرنے کے لئے مناسب اِصلاحی اقدامات کئے جاسکیں۔
چیف سیکرٹری نے افسران پر زور دیا کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اہداف کے حصول کے لئے پُرعزم رہیں اور مختص وسائل کے زیادہ سے زیادہ اِستعمال کو یقینی بنائیں۔ اُنہوں نے ان سے کہا کہ وہ ان باوقار منصوبوں پر جاری کاموں میں تیزی لائیں تاکہ کسان کمیونٹی کو فوائد فراہم کئے جاسکیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ کسانوں ، اے پی ڈی ، یونیورسٹیوں ، سربراہان کے مابین عمل درآمد کے عمل کو آسان کرنے کے لئے مربوط مربوط کوششیں کی جائیں۔ دورانِ میٹنگ افسران نے ان سکیموں کے تحت زیرِ اِلتوأ سرگرمیوں پرعمل آوری کی صورتحال، درپیش چیلنجوں اور حکمت عملی کے بارے میں تفصیلی اپ ڈیٹس پیش کیں۔ جائزے کا اِختتام پروجیکٹ کی سرگرمیوں کو تیز کرنے اور’جامع زرعی ترقیاتی پروگرام( ایچ اے ڈِی پی) کے مقاصد کے حصول کے لئے تمام شراکت داروںکے مابین مؤثر تعاون کو یقینی بنانے کے عزم کی تصدیق کے ساتھ ہوا۔