چیف سیکرٹری نے ایس ایل ایس سی میٹنگ کی صدارت کی

چیف سیکرٹری نے ایس ایل ایس سی میٹنگ کی صدارت کی

پی ایم کے ایس وائی کے تحت واٹر شیڈ ڈیولپمنٹ کیلئے 75.80 کروڑ روپے کی منظوری دی

سرینگر//چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو کی صدارت میں سٹیٹ لیول سینکشنگ کمیٹی ( ایس ایل ایس سی ) کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پردھان منتری کرشی سنچائی یوجنا ( پی ایم کے ایس وائی ) کے تحت واٹر شیڈ ڈیولپمنٹ کمپونینٹ( ڈبلیو ڈی سی ) کیلئے 75.80 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ۔ یہ میٹنگ سال 2025-26 کے سالانہ ایکشن پلان کا جائیزہ لینے کے علاوہ اسکیم کے نفاذ کا جائیزہ لینے کیلئے منعقد کی گئی تھی ۔ میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری فائنانس ، سیکرٹری آر ڈی ڈی ، جے ایس ڈی ، پی ڈبلیو ڈی ، محصول کے نمائندے اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔ چیف سیکرٹری نے متعلقہ افراد پر زور دیا کہ وہ پانی کے دباؤ والے علاقوں میں پائیدار اثاثوں کی تشکیل کیلئے اس اسکیم کا بہترین استعمال کریں ۔ انہوں نے اس طرح کے اقدامات میں برادری کی شرکت پر زور دیا تا کہ یہ اقدامات ان کیلئے سب سے زیادہ فائدہ مند ثابت ہو سکیں ۔ انہوں نے اس پرچم بردار اسکیم کے تحت شامل مختلف اضلاع میں جاری پیش رفت کا جائیزہ لیا اور کاموں کو ترجیح دینے پر زور دیا جو خاص علاقوں کیلئے سب سے زیادہ موزوں ہیں ۔ چیف سیکرٹری نے محکمہ کے افسران کو ہدایت دی کہ وہ سائٹوں کے متواتر دورے کریں تا کہ اس اسکیم کے تحت انجام دئیے جانے والے کاموں پر نظر رکھی جا سکے ۔ پرنسپل سیکرٹری فائنانس اور اے پی ڈی شلیندر کمار نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی آرز میں دیگر آبپاشی کے کاموں کو شامل کرنے پر زور دیا تا کہ ان علاقوں میں آخری کھیتوں تک پانی پہنچ سکے ۔ انہوں نے عوام کیلئے کاموں کو مزید شفاف اور فائدہ مند بنانے کے اقدامات کی بھی تجویز پیش کی ۔