سرینگر// پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے اڑی اسمبلی حلقہ میں سینئر لیڈر تاج محی الدین سے اپنی پارٹی کی حمایت کے بعد اپنی حمایت واپس لے لی ہے۔پی ڈی پی نے X پر ایک پوسٹ میں لکھا، “اپنی پارٹی نے اڑی حلقہ میں تاج محی الدین کو حمایت دینے کے پیش نظر، پی ڈی پی نے ان سے اپنی حمایت واپس لینے اور پارٹی کا اپنا امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق پی ڈی پی کے محمد رفیق راتھر نے اس ڈیولوپمنٹ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ نظریاتی طور پر اپنی پارٹی سے الگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اپنی پارٹی کی حمایت کا اعلان کرنے کے بعد ان کے لیے حمایت واپس لینا فطری ہو گیا ہے۔پی ڈی پی کے فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے تاج محی الدین نے کہا کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ ان کی حمایت کریں، اور یہ ان کی خواہش ہے کہ وہ دستبردار ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پریس کانفرنس کے دوران پی ڈی پی کو پہلے ہی بتا دیا تھا کہ اپنی پارٹی میری حمایت کر رہی ہے۔










