پی ایم کے وی وائی کے منصوبے کشمیر کے نمدا کرافٹ کو محفوظ کر رہے ہیں

نمدا پروجیکٹ سے نمدا کے 30 کلسٹروں میں 2000 سے زیادہ افراد مستفید ہوں گے

سرینگر// پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا ( پی ایم کے وی وائی ) 3.0 اور اس کا جزو کشمیر کے کاریگروں اور بُنکروں کی تربیت کیلئے پرائیر لرننگ ( آر پی ایل ) کی پہچان کشمیر کے نمدا دستکاری کے تحفظ اور بحالی میں زبردست مدد کر رہی ہے ۔ نمدا پروجیکٹ سے کشمیر کے چھ اضلاع ( سرینگر ، بارہمولہ ، گاندر بل ، بانڈی پورہ ، بڈگام اور اننت ناگ ) کے 30نمدا کلسٹرز کے دو ہزار سے زائد افراد کو فائدہ پہنچے گا اور جموں و کشمیر کے تقریباً گیاہ ہزار کاریگروں اور بُنکروں کو بہتر بنانے کے آر پی ایل اقدام کا ہدف ہے ۔ نمدا کرافٹ ایک قالین ہے جسے بُنائی کے عام عمل کے بجائے فیلٹنگ تکنیک کے ذریعے بھیڑ کی اون سے بنایا جاتا ہے ۔ قبل ازیں اس دستکاری کی برآمدات میں کمی آئی تھی اور مرکزی حکومت نے پی ایم کے وی وائی کے تحت اس خصوصی پروجیکٹ کے ذریعے اسکل ڈیولپمنٹ اینڈ انٹر پرنیور شپ ( ایم ایس ڈی ای ) کی وزارت نے اس خطرے سے دو چار دستکاری کو محفوظ رکھنے کیلئے مختصر مدت کا تربیتی نصاب تیار کیا ہے ۔ اس منصوبے کو تربیت کے 3 چکروں میں 25 بیچوں میں لاگو کیا جا رہا ہے ہر تربیتی پروگرام تقریباً ساڑھے تین ماہ کا ہوتا ہے جس کے نتیجے میں سائیکل تقریباً 14.16 ماہ میں مکمل ہوتے ہیں ۔ نمدا پروجیکٹ ایک صنعت پر مبنی تربیتی پروگرام ہو گا جس میں نمدا کرافٹس پروڈکشن سے وابستہ مستفید کنندگان ہوں گے جو کشمیر میں نمدا کرافٹ سے وابستہ امیر ورثے کو محفوظ کرنے اور بحال کرنے میں اپنا حصہ ڈالیں گے ۔ اس سے کشمیر میں نمدا کرافٹس کلسٹر کے موجودہ کاریگروں کی رسائی میں بھی بہتری آئے گی اور ان کے روز گار کے امکانات بہتر ہوں گے ۔ ان پروجیکٹوں کا مقصد کشمیر کے روائتی نمدا دستکاری کو فروغ دینا اور محفوظ کرنا ہے اور مقامی بنکروں اور کاریگروں کو آر پی ایل اسیسمنٹ اور سرٹیفکیشن کے ذریعے ان کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے ۔ مرکزی حکومت کا وژن روائتی اور وراثتی مہارتوں کو زندہ کرنا ، فروغ دینا اور کاریگروں کو معاشی طور پر پائیدار بنانے کیلئے مدد فراہم کرنا ہے ۔ حکومت کاریگروں کو بین الاقوامی منڈیوں میں نمائش کی پیش کش بھی کر رہی ہے تا کہ دُنیا کشمیر کی متحرک ثقافت سے آگاہ ہو ۔ یہ پروجیکٹ اس وقت شروع کیا گیا جب جموں و کشمیر کے کاریگروں نے اپنی مرضی کے مطابق ہنر مندانہ تربیتی پروگراموں کے ذریعے مقامی معیشت کو فروغ دینے کیلئے تعاون طلب کیا ۔ اس نے اسکل ڈیولپمنٹ اور انٹر پرنیور شپ کی وزارت کو مقامی نوجوانوں کی معاشی امنگوں کو پورا کرنے اور انہیں ترقی کی راہ پر لے جانے کیلئے اس پروگرام کے ساتھ آنے پر آمادہ کیا ۔ یہ پروگرام مقامی نوجوانوں کی ہنر مندی ، اپ سکلنگ اور ری اسکلنگ پر بھی توجہ مرکوز کرے گا تا کہ کیرئیر کی ترقی کی سیڑھی بنائی جا سکے اور انہیں وزیر اعظم نریندر مودی کے آتم نربھر بھارت کے وژن کا مضبوط ستون بنایا جا سکے ۔ مرکزی حکومت بڑھتی ہوئی برآمد میں بھی سہولت فراہم کر رہی ہے اور روائتی فن کو فروغ دے کر کاریگروں کو مالی طور پر خود مختار بنا رہی ہے اور جموں و کشمیر کی ترقی کی طرف لیزر فوکس کے ساتھ کام کر رہی ہے ۔