پینے کے پانی کی عدم دستیابی کو لیکر گرزیال کی خواتین نے کپوارہ میں احتجاج کیا

سری نگر//گزریال کپوارہ میں پینے کے پانی کی قلت کے نتیجے میں خواتین نے کپوارہ میں ڈی سی آفس کے باہر زور دار احتجاج کیا ۔کے این ایس کو ملی اطلاع کے مطابق 6سال قبل اس وقت کے ضلرع ترقیاتی کمشنر کپوارہ خالد جہانگیر نے درنگیاری گزریال واٹر سپلائی سکیم کا افتاح کیا لیکن 6سال گزر جانے کے باجود بھی سکیم کو مکمل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے گزریال کی 10ہزار نفوس پر مشتمل آبادی پینے کے پانی کی اسپلائی سے محروم ہیں ۔پانی کی عدم دستیابی کے حوالہ سے گزریال کی درجنوں خواتین نے 20کلو میٹر کا سفر گا ڑیو ں میں طے کر کے کپوارہ پہنچ گئیں اور وہاں ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ کے دفتر کے باہر زور دار احتجاج کیا ۔احتجاج میں شامل خواتین نے الزام لگایا کہ چھ سال قبل پینے کے پانی کی قلت کو ک کرنے کے لئے ضلع انتظامیہ نے درنگیاری گزریال واٹر سپلائی سکیم کو منظوری دی اور لوگو ں کو یقین دلایا کہ ایک سال کے اندر اندر سکیم کو مکمل کر کے لوگو ں کو پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا ۔خواتین کا کہنا ہے کہ محکمہ جل شکتی نے گزریال میں پانی ذخیرہ کرنے کے لئے ایک ٹینک بھی تعمیر کی جبکہ اس سال سکیم کو چالو بھی کیا گیا ۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ رو اں سال کے مارچ مہینے میں محکمہ جل شکتی کے حکام نے درنگیاری گزریال واٹر سپلائی سکیم کا افتاح بھی کیا لیکن 9مہینے گزرنے کے باجود بھی لوگو ں ں کو پینے کا پانی فراہم نہیں کیا گیا ۔ان خواتین نے الزام لگایا کہ محکمہ نے غلط افتاح کر کے لوگو ں کے جذبات سے کھلواڑ کیا کیونکہ ابھی سکیم مکمل نہیں ہوئی تھی اور آج بھی کئی مقامات پر سکیم کا کام جاری ہے ۔احتجاجی خواتین نے ایکزکیٹو انجینئر محکمہ جل شکتی کپوارہ ڈویژن کے دفتر بھی گئی جہا ں انہو ں نے پینے کے پانی کی شکایت درج کی ۔ایکز کیٹو انجینئر نے احتجاجی خواتین کے ہمراہ گزریال کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا ۔انہو ں نے لوگو ں کو یقین دلایا کہ درنگیاری گزریال واٹر سپلائی سکیم کے کام میں سرعت لایا جائاے گا اور جب تک یہ سکیم مکمل ہو جائے گی لوگو ں کو اٹر ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہم کیا جائے گا ۔انہو ں نے لوگو ں سے کہا کہ جو ں ہی درنگیاری گزریال واٹر سپلائی سکیم مکمل کی جائے گی لوگوں کو پینے کا پانی فراہم کیا جائے گا ۔