اس مہینے خردہ منڈی میں ایک لاکھ ٹن پیاز لانے کا فیصلہ کیا
سرینگر// سرکار نے پیاز کی قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے اس مہینے خردہ منڈی میں ایک لاکھ ٹن پیاز لانے کا فیصلہ کیااس مہینے خردہ منڈی میں ایک لاکھ ٹن پیاز لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق ملک بھر میں پیاز کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے کیلئے مرکزی سرکار کی جانب سے اقدامات اُٹھائے جارہے ہیں جس کے تحت سرکار نے پیاز کی قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے اس مہینے خردہ منڈی میں ایک لاکھ ٹن پیاز لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نئی دلّی میں ایک تقریب کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے صارفین کے امور کی وزارت میں سکریٹری روہت کمار سنگھ نے کہا کہ مرکز نے ملک میں کچھ خردہ منڈیوں کی شناخت کی ہے، جہاں پیاز دستیاب کرائی جائے گی۔واضح رہے کہ ملک میں پیاز کی قیمتوں میں گزشتہ چند دنوں سے اضافہ دیکھا گیا ہے تاہم یہ اضافہ ٹماٹروں کی طرح سخت اُچھال پرمبنی نہیںہے ۔ ٹماٹر کی قیمتیں 280روپے تک پہنچ چکی تھی جبکہ سرینگر اور وادی کے دیگر اضلاع میں بھی 220روپے تک فی کلو میٹر ٹماٹر گیا تھالیکن پیاز کی اس وقت جو قیمت ہے وہ 60سے 80روپے تک ہے ۔










