gulmarg tourist

پہلگام میں گلمرگ کے طرز پر کیبل کار گنڈولہ قائم کیا جارہا ہے

سیاحتی مقام میں جنوری 2022 سے اب تک 9 لاکھ سے زائد ملکی و غیر ملکی سیاحوں نے سیر کی

سرینگر//جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے سیاحتی مقام پہلگام میں گلمرگ کے طر ز کیبل کار گنڈولہ قائم کیا جارہاہے جس سے یہاں پر ملکی اور غیر ملکی سیاحت کو فروغ ملے گا۔ اس دوران جنوری2022 سے اب تک قریب 9 لاکھ سے زائد سیلانیوں نے پہلگام کی سیر کی ہے جن میں غیر ملکی اور غیر ریاستی سیاح شامل تھے ، اس سے علاقے میں اقتصادی حالت بہتر ہوئی اور مقامی نوجوان بھی روزی روٹی کمانے میں مصروف رہے۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے نمائندے امان ملک کے مطابق وادی کشمیر کے دیگر سیاحتی مقامات کی طرح ہی شہر آفاق پہلگام میں بھی ان دنوں سیلانیوں کا کافی رش رہا ہے۔ اس دوران معلوم ہوا ہے کہ جنوری 2022 سے اب تک پہلگام کی سیر پر قریب 9 لاکھ سے زائد سیاح آئے ، جن میں ملکی اور غیر ملکی سیلانی شامل تھے۔ اس ضمن میں محکمہ پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) سید سجاد قادری نے سی این آئی نمائندے امان ملک کو بتایا ہے کہ 2019/20 میں جموں کشمیر ٹورازم کو کافی نقصان سے دوچار ہونا پڑا تھا وہیں پر پہلگام جو دنیا بھر میں اپنی خوبصورتی کے لحاظ سے مشہور ہے خاص کر کووڈ کے دور میں یہاںپر سیاحت کو بڑا دھچکہ لگا تھا۔سی ای او نے بتایا، پہلگام میں کرسمس کے موقعے پر سیاحوں کیلئے تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے اور یہ تقریبات سال نو تک جاری رہیں گی۔ ان تقریبات کا مقصد زیادہ سے زیادہ سیاحوں کو پہلگام کی طرف راغب کرنا ہے۔ سی این آئی کے مطابق شہر آفاق پہلگام میں کرسمس کے دن سے سال نو کے ابتداء￿ تک پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی(پی ڈی اے) کی جانب سے بڑے پیمانے پر تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ یہ تقریبات 25دسمبر سے لیکر 31دسمبر تک منعقد کی جارہی ہیں جس میں سیاحوں کی دلچسپی کیلئے خصوصی کلچرل پروگرام بھی منعقد ہوں گے۔ اس کے علاوہ کئی کھیل سرگرمیاں اور دیگر تفریحی پروگرام بھی منعقد کئے جارہے ہیں۔ اس ضمن میں چیف ایگزکیٹو آفیسر پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی سید سجاد قادری نے سی این آئی نمائندے امان ملک کو بتایا کہ ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کو وادی کشمیر باالخصوص پہلگام کی طرف راغب کرنے کیلئے ان پروگرمات کا انعقاد کیا جارہاہے۔انہوں نے کہ 25 دسمبر سے لیکر 31 دسمبر تک یہاں پر خصوصی طور پروگرام منعقدہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس موسم سرماء￿ میں پہلگام میں سیاحوں کی کافی تعداد نے سیر کی اور امید ہے کہ امسال بھی ملکی وغیر ملکی سیاحوں کی بڑی تعداد وادی وارد ہوں گی جو پہلگام کی سیر بھی کریں گے۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ پہلگام کی شان و شوکت کو برقرار رکھنے کیلئے زمینی سطح پر اقدامات اْٹھائے جارہے ہیں۔ اس دوران ایک مقامی شخص غلام نبی لون نے بتایا کہ 2019/20 پہلگام میں سیاحت کو کافی نقصان پہنچا تھا یہاں تک کی جو یہاں پر ٹورازم سے جڑے ہوئے ہیں ان کی اقتصادی حالت کافی بگڑ گئی تاہم جنوری2021 سے کافی ٹورسٹ یہاں پر آئے ہیں اور ہر کوئی ہوٹل بھرا پڑا ہے جس سے یہاں کے نوجوانوں کو بھی روزگار فراہم ہوا۔تاہم اب اس میں کافی بہتری آئی ہے اور اب موسم سرما میں بھی یہاں کے تمام بڑے ہوٹل سیاحوں سے بھرے پڑے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ پہلگام کی طرف زیادہ سے زیادہ لوگوں سیلانیوں کو راغب کرنے کیلئے کئی طرح کے اقدامات اْٹھائے جارہے۔ سی این آئی نمائندے امان ملک کے ساتھ بات کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) پہلگام سید سجاد قادری نے بتایاکہ محکمہ کی جانب سے گلمرگ کے طرز پر پہلگام میں بھی کیبل کار گنڈولہ قائم کیا جارہا ہے جو مقامی ، غیر مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کو پہلگام کی طرف راغب کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ انہوںنے بتایا کہ اسلسلے میں کئی طرح کے اقدامات اْٹھائے جارہے ہیں۔